مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے مزید 550 نئے کیسز رپورٹ
اورنگ آباد/ممبئی، 30 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 550 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 78,85,944 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع پیر کو جاری ہیلتھ بلیٹن میں دی گئی ہے۔
بلیٹن کے مطابق اس دوران ایک مریض کی موت کے بعد ریاست میں اس جان لیو اوبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,47,859 ہو گئی ہے۔
اس دوران ریاست بھر کے مختلف اسپتالوں اور صحت مراکز سے صحت یاب ہونے والے 324 افراد کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک 77,35,088 لوگ ہلاکت خیز وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
اس وقت ریاست میں کوروناسے صحت یاب ہونے کی شرح 98.11 فیصد اور اموات کی شرح 1.87 فیصد ہے۔
اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں اور صحت مراکز میں 2,997 فعال مریض زیر علاج ہیں۔
اس دوران مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں