src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمیعت اہل حدیث مالیگاؤں نے بسم اللہ نگر پہنچ کر آگ متاثرین کو مالی امداد پیش کی جمیعت اہل حدیث کے نائب امیر حافظ عنایت اللہ محمدی کے تسلی آمیز جملوں سے متاثرین اشک تھم گئے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 11 مئی، 2022

جمیعت اہل حدیث مالیگاؤں نے بسم اللہ نگر پہنچ کر آگ متاثرین کو مالی امداد پیش کی جمیعت اہل حدیث کے نائب امیر حافظ عنایت اللہ محمدی کے تسلی آمیز جملوں سے متاثرین اشک تھم گئے








جمیعت اہل حدیث مالیگاؤں نے بسم اللہ نگر پہنچ کر آگ متاثرین کو مالی امداد پیش کی 



جمیعت اہل حدیث کے نائب امیر حافظ عنایت اللہ محمدی کے تسلی آمیز جملوں سے  متاثرین اشک تھم گئے 




مالیگاؤں( نامہ نگار) مالیگاؤں میں جمیعت اہل حدیث نامی انتہائی فعال ادارہ اپنی واضع خدمات کے ذریعے اپنے اثر و رسوخ قائم کرتا جارہا ہے. گزشتہ دنوں مالیگاؤں شہر کی مضافاتی بستی بسم اللہ نگر میں 8 سے 10 مکانات شاٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ سے خاکستر ہو گئے تھے. مذکورہ بستی میں غریبوں کے مکانات اور ان کی پس انداز کی گئی جمع پونجی آگ کے شعلوں نے نگل لی تھی. اس آگ میں متاثرین کا سرمایہ ہی نہیں ان کے تمام خواب بھی راکھ کا ڈھیر ہو گئے تھے. آگ لگنے کے اس ناگہانی سانحہ کے بعد شہر کے سیاسی لیڈران اور سماجی و ملی تنظمیوں کے اراکین نے معائنہ کرتے ہوئے دامے درمے قدمے سخنے اپنی بساط بھر مالی معاونت اور تسلی و تشفی کے ذریعے متاثرین کی دلجوئی کی. ایسے ہی حالات میں علاقے کے سماجی خادم جاوید ممبر نے اس ناگہانی سانحہ کے اطلاع جمیعت اہل حدیث مالیگاؤں کے امیر مولانا شکیل احمد فیضی کو دی.   یہی وجہ ہے کہ کل رات جمیعت اہل حدیث کے ذمہ داران کا ایک وفد بسم اللہ نگر آن موجود ہوا. وفد میں شامل جمیعت اہل حدیث مالیگاؤں کے نائب امیر حافظ عنایت اللہ محمدی, ناظم دفتر حافظ اشفاق محمدی, آصف نسیم, عاشئہ نگر کے جاوید ممبر محمد ارشد (موذن مسجد خلیل) شیخ عبدالصمد SMK) منماڈ) وغیرہ نے بسم اللہ نگر پہنچ کر متاثرین کی نہ صرف دل جوئی کی بلکہ نقد رقومات کے ذریعے اپنا دست تعاون بھی دراز کیا تاکہ آگ کے  بھڑکتے شعلوں میں جل گئے خوابوں کی کچھ نہ کچھ رمق تو متاثرین کی پیشںانیوں پر عود آئے. متاثرین نے بھی وفد کے تسلی آمیز جملوں اور مالی اعانت کو اشکبار آنکھوں سے شرف قبولیت بخشتے ہوئے متشکر اور ممنون ہوئے. اس موقع پر جمیعت اہل حدیث کے نائب امیر حافظ عنایت محمدی نے متاثرین کو تسلی دینے ہوئے کہا کہ 
دنیا میں ازل تا ابد قدرتی آفات یا ناگہانی حادثات رونما ہوتے رہیں گے. کبھی زلزلوں کی صورت تو کبھی سیلابوں کی طرح. کبھی خطرناک وبائی بیماریاں بستیوں کی بستیاں ویران و سنسان کر جائیں گی تو کبھی بارش کی کمی کھتیوں کو بنجر کر جائیں گی. کہیں آگ کے بھڑکتے الاؤ ہنستی کھیلتی بستیوں کو بھسم کر جائیں گے کبھی جنگ کی تباہ کاریاں ملکوں کو کھنڈر بنا جائے گی لیکن یہ طے ہے کہ ہماری یہ دنیا درد مند افراد اور دوسروں کے دکھ درد کا مداوا کردینے والی تنظیموں سے خالی نہیں ہے.آج جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور آپ ہمت و حوصلہ دیتی ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages