راج ٹھاکرے کو موصول ہوا دھمکی بھرا خط ,
اگر منسے سربراہ کو کچھ ہوا تو مہاراشٹر کوجلادیں گے : ایم این ایس لیڈر
لاؤڈ اسپیکر کے تنازعہ کے درمیان ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے مسلسل بحث میں ہیں، کل انہوں نے ایودھیا جانے کے اپنے منصوبوں کے درمیان ٹھاکرے حکومت کی طرف سے ایم این ایس کارکنوں کو ہراساں کرنے پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔ اور وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کے نام ایک چیلنج سے بھرا خط لکھا تھا۔ ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کو اب ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے. جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے. یہ خط اردو میں لکھا گیا ہے۔ حالانکہ یہ خط کس نے لکھا ہے. یہ واضح نہیں ہوا ہے
راج ٹھاکرے کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد ایم این ایس کے سینئر لیڈر بالا نندگاؤںکر نے ریاست کے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد بالا نندگاؤںکر نے کہا کہ اگر راج صاحب کو کچھ ہوا تو پورے مہاراشٹر کو جلا دیں گے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ نے ایم این ایس لیڈر راج ٹھاکرے کی سیکیوریٹی کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔
اس سے پہلے یوپی کے بی جے پی لیڈر برج بھوشن شرن سنگھ نے راج ٹھاکرے سے ایودھیا جانے کے لیے دھمکی آمیز لہجے میں معافی مانگنے کو کہا تھا،اوہ ازیں یہ بھی کہا تھا کہ جب تک راج ٹھاکرے اتربھارتیوں سے معافی نہیں مانگتے، انہیں ایودھیا میں گھسنے نہیں دیا جائے گا۔ اب خبر یہ بھی ہے کہ کچھ سنت بھی راج ٹھاکرے کے ایودھیا جانے سے خوش نہیں ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں