src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ممبئی میں آج شیوسینا کی ریلی : اپنے دبنگ انداز میں دوبارہ میدان میں اترے گی شیوسینا, مخالفین کے ہوجائینگے دانت کھٹے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 14 مئی، 2022

ممبئی میں آج شیوسینا کی ریلی : اپنے دبنگ انداز میں دوبارہ میدان میں اترے گی شیوسینا, مخالفین کے ہوجائینگے دانت کھٹے


 



  ممبئی میں آج شیوسینا کی ریلی :


اپنے دبنگ انداز میں دوبارہ میدان میں اترے گی شیوسینا, مخالفین کے ہوجائینگے دانت کھٹے



ممبئی : مہاراشٹر میں ہندوتوا کے نئے وکیل کے طور پر راج ٹھاکرے کے عروج نے شیوسینا کے لیے نئی سیاسی مشکلات پیدا کر دی ہیں۔  کئی سالوں کے بعد راج ٹھاکرے نے پھر سے بالا صاحب ٹھاکرے کے انداز میں سیاسی کھیل کھیلنا شروع کر دیا ہے. اور اپنے ہی چچازاد بھائی اور ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور شیوسینا کے خلاف محاذ کھول دیا ہے، شیوسینا نے راج ٹھاکرے ہر وار کا جواب دیا ہے۔ لیکن آج شام ممبئی کے بی کے سی گراؤنڈ میں ہونے والی شیوسینا کی ریلی میں وزیراعلی ادھو ٹھاکرے بھی مخالفین کو بالاصاحب ٹھاکرے کے انداز میں جواب دینے کی تیاری کر رہے ہیں, شیوسینا اس ریلی کو کامیاب بنانے کی پوری تیاری دسہرہ ریلی کی طرز پر کر رہی ہے ۔

 آپ شیوسینا کی طرف سے جاری ریلی کے ٹیزر دیکھ کر اس ریلی کی اہمیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔  ان ٹیزرز میں بالاصاحب کی تقریروں کی جھلک صاف نظر آتی ہے۔  کوشش کی گئی ہے کہ بالکل وہی انداز عوام کے سامنے رکھا جائے۔  اس کے علاوہ شیوسینا نے کچھ ٹیگ لائنیں بھی جاری کی ہیں۔  جن میں سے ایک ہے۔  دل میں رام اور ہاتھ میں روزگار، یہ ہے ہمارا ہندوتوا ۔


 وزیراعلی ادھو ٹھاکرے اس ریلی کے ذریعے راج ٹھاکرے، تمام بی جے پی لیڈران اور ان کے ہندوتوا کو اپنے اصلی ہندوتوا کے ذریعے جواب دیں گے،  شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے بھی اس ریلی کو لے کر کمر کس لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے  پھر سے اترنا پڑے گا میدان میں دوبارہ ۔ کچھ لوگ  بھول گئے ہیں انداز ہمارا 


 اب سب کی نظریں آج شام ہونے والی اس ریلی پر ہوں گی. کیا شیوسینا کا ہندوتوا انداز دوبارہ دیکھنے کو ملے گا. ویسے بھی بی جے پی نے بھی اس ریلی کا جواب دینے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور بی جے پی کی یہ ریلی گورے گاؤں میں 15مئی کو ہونے والی ہے. اس میں  سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کا اعزاز اتر بھارتیہ سماج کرے گا.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages