بی جے پی نہیں، کانگریس-این سی پی مہاراشٹر میں ہمارے اصلی دشمن ہیں: شیوسینا لیڈر
شیوسینا (یوتھ ونگ) کے لیڈر وکاس گوگاولے نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی نہیں ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور کانگریس پارٹی شیوسینا کی اصل دشمن ہیں۔ گوگاولے نے کہا کہ علاقے میں بی جے پی کا ووٹ فیصد کم ہے۔
گوگاولے نے کہا، "ہم یہاں اپنی پارٹی کی توسیع کر رہے ہیں۔ مہاڑ تعلقہ میں بی جے پی کا ووٹ شیئر کم ہے۔ این سی پی اور کانگریس پارٹی ہمارے اصل دشمن ہیں کیونکہ وہ شیوسینا کے کارکنان کے ذریعہ کئے گئے کام کا کریڈٹ لیتے ہیں"۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گٹھ بندھن کو ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، "کانگریس کے چار سابق کونسلر اور شیوسینا کے ایک کارپوریٹر نے گزشتہ ماہ یہاں این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل کی موجودگی میں این سی پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ہم اپنے گٹھ بندھن کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ اسے خراب کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔"
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں