مالیگاؤں میں شوٹنگ والی بال کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال
مالیگاؤں : الحمداللہ شہر مالیگاؤں نے ایک بار پھر عالمی شہرت حاصل کی ۔ شہر عزیز کے دو عظیم کھلاڑی وقار انجم عبدالمالک اور زاہد احمد عبدالغفار کا شوٹنگ والی بال ہندوستانی ٹیم میں انتخاب ہونے پر تعلیم یافتہ تعلیم دوست اور شعبہ کھیل کود میں اپنا خطیر ایم ایل اے فنڈ دینے والے ہر دلعزیز رکن اسمبلی حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی زیر قیادت مورخہ 29 مئی 2022 بروز اتوار شایان شان استقبالیہ ریلی نکالی گئی جو شہر کی عظیم شاہراہ سے گزرتی ہوئی سلیمانی چوک پہنچی جہاں صدر سیوک سوسائٹی سہیل ماسٹر نے اپنے رفقاء کے ہمراہ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب ،حافظ عبداللہ فیصل صاحب،اور دونوں کھلاڑیوں کاوالہانہ استقبال کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ریلی میں شریک عوامی جم غفیر کا جوش و خروش قابل دید تھا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں