پیر 30 مئی کو مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے ساتھ کل جماعتی تنظیم و آل سیاسی پارٹیوں کے وفد کی ملاقات طے
مالیگاؤں :کل بروز سنیچر 28 مئی کو عشاء بعد جماعت اسلامی کے دفتر میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اکبر سیٹھ اشرفی نے انجام دی صدر مجلس نے اس بات کا تفصیل کے ساتھ اظہار کیا کہ گزشتہ دنوں ہم نے تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور میٹنگ میں اتفاق رائے کے ساتھ یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ بارہ نومبر معاملے و امام کونسل معاملے میں جس طرح پولیس کے ذریعے بیجا و سخت دفعات عائد کی گئی ہیں اور پولس شہر مالیگاؤں میں جس طرح خوف کا ماحول بنائے ہوئے ہے اور پر امن احتجاج پر روک لگا رہی ہے اس کی شکایت مہاراشٹر کے اعلیٰ افسران سے مل کر کی جائے گی اور عائد کی گئی سخت و بیجا دفعات کو ہٹانے کا مطالبہ رکھا جائے گا اس سلسلے میں ڈاکٹر اخلاق و صابر سیلسمین وغیرہ نے میل کے ذریعے اپوائنمنٹ لے لیا ہے نیز DGP آفس سے موصول میل کے مطابق 30 مئی کو صبح گیارہ بجے ملاقات کا وقت دیا گیا ہےلہذا بیس سے پچیس افراد کا وفد DGP سے ملے گا اور ٹھوس انداز میں بارہ نومبر معاملے میں بات رکھی جائے گی تمام سیاسی پارٹیوں کو اس بات کی اطلاع دے دی گئی ہے اور وقت پر حاضر رہنے کو کہا گیا ہے میٹنگ کی ابتداء حافظ ضیاء الرحمن کی قرآت کے ساتھ کی گئی نیز فیروز اعظمی و مولوی سراج وغیرہ نے مفصل گفتگو کی میٹنگ میں اطہر حسین اشرفی، مولانا جمال ناصر ایوبی، مولانا عبدالعظیم فلاحی، فضل الرحمان عبدالباری، محمد سلمان قاری محمد اسحاق، مولانا سفیان احمد جمالی، مولانا عبدالرحمن مولانا عبدالباری، شکیل حنیف صاحب، انیس الرحمان، ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری، مولانا عبد الرحمن مولانا عبدالباری قاسمی، مولانا محمد حسن، صحافی خلیل عباس و نواسہ ازھری محمد صابر سیلسمین وغیرہ نے شرکت کی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں