مالیگاؤں کے دو جیالے نوجوانوں کا انٹرنیشنل شوٹنگ والی بال چیمپئن شپ میں انتخاب .
از: امتیاز رفیق سر
شہر مالیگاؤں زبان ،بیان ادب اور ثقافت میں نہ صرف معروف ہے بلکہ اسپورٹس کی دنیا میں بھی صف اول میں اس کا شمار ہوتا ہے خواہ وہ کرکٹ کا وسیع میدان ہو یا اصولوں کا کھیل کبڈی ہی کیوں نہ ہو، کھیل کی دنیا میں نام بنانے کی ایک صورت شہر کے قدیم علاقے قلعہ سے بھی پھوٹتی ہے، جی ہاں یہ علاقہ تیراکی اور شوٹنگ بال کے لیے نہایت مشہور ہے، گزشتہ کئی دہائی قبل ساکنان قلعہ نے
ISC SHOOTING VOLLEY BALL CLUB
کی بنیاد رکھی اور تب سے ہی یہ ادارہ کامیابی کے ساتھ ہمیشہ سرخیوں میں رہا ہے، گزشتہ 5سالوں سے ISC CLUB پورے ہندوستان میں فائنل winner رہی ہے، نیشنل اور انٹر نیشنل شوٹنگ والی بال چیمپئن شپ میں ISC CLUB ونر رہی ہے اور الحمدللہ آج
INDIAN SHOOTING VOLLEY BALL FEDERATION
کی سلیکشن کمیٹی نے شہر مالیگاؤں کے ISC CLUB کے دو نہایت کامیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جس میں اول ملک گیر شہر یافتہ کھلاڑی وقار انجم اور زاہد احمد ہیں یاد رہے کہ وقار انجم شہر کے ایک نامی گرامی تبار سے تعلق رکھتے ہیں آپ ATT ہائی اسکول کے PHYSICAL DIRECTOR جناب شاہد سر (پی ٹی ٹیچر) کے بھتیجے ہیں. اسی کے ساتھ ساتھ شوٹنگ والی بال کھلاڑی جناب زاہد سیفی صاحب کا بھی سلیکشن ہوا ہے آپ کا تعلق بھی قدیم قلعہ کے ایک دینی و ملی گھرانے سے ہے اور انشاء اللہ 1اور 2 جون 2022 کو یہ دونوں کھلاڑی دہلی کے JN اسٹیڈیم میں ایشیاء کپ کھیلنے والے ہیں جس میں ان کا مقابلہ پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور UAE کی ٹیموں سے ہونا ہے، ہم شہر کے تمام ایجوکیشنل، سوشل ویلفیئر سوسائٹز اور اداروں کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ کامیابی آپکا مقدر ہو. آمین.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں