کل جماعتی تنظیم کی آل پارٹیز میٹنگ میں فیصلہ
تمام سیاسی جماعتوں کے ہمراہ اعلی حکام سے ملاقات و پولیس کی بیجا کاروائی پر روک لگانے کا مطالبہ
ووٹ کی سیاست سے اوپر اٹھ کر کام کرنے کا فیروز اعظمی کا سیاسی پارٹیوں کو مشورہ
مالیگاؤں : 12 نومبر 2021 کے پتھراؤ معاملے کے بعد سے شہر مالیگاؤں میں جس طرح پولیس نے اپنا رویہ اختیار کیا ہےشہر میں خوف و ہراس کا ماحول ہے احتجاج جمہوریت میں عوام کا حق ہے لیکن مقامی پولیس اس پر شب خون مارنے کا کام رہی ہے بارہ نومبر کے واقعہ کے بعد سے شہر مالیگاؤں کی عوام بے بسی و مظلومیت کی زندگی گزار رہی ہے یہ ہمارے اتحاد میں فقدان کی وجہ سے ہے ہم پولیس کو بتانا چاہتے کہ ہم متحد ہیں شہر میں امن و امان کی بحالی ہمارا نصب العین ہے امام کونسل کا معاملہ بھی افسوس ناک ہے ایک سماجی پیشوا کو کالر پکڑ کر لے جانا پورے سماج میں غم و غصہ سبب ہے اس طرح کا اظہار خیال کل جماعتی تنظیم کے سربراہ فیروز اعظمی نے کیا دوران خطاب انھوں نے شہر مالیگاؤں کی تمام سیاسی پارٹیوں کو یہ پیغام دیا کہ خدا کے واسطے ووٹ کی سیاست سے تھوڑا اوپر اٹھ کر کام کریں قوم و ملت معاملے میں ایک ہو جائیں سیاسی دشمنی میں اتنا آگے نہ بڑھ جائیں کہ شہر کے حالات خراب ہو جائیں اتنا ظرف تو ہمارے اندر ہونا چاہیے ملت کے تئیں ہم ایک پلیٹ فارم پر آجائیں واضح رہے کہ آج 23 مئی کو کل جماعتی تنظیم نے ایک آل پارٹیز میٹنگ طلب کی تھی جس کی صدارت فیروز اعظمی نے کی اور تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو طلب کر شہر میں پولیس کی سختیوں پر لائحہ عمل طئے کرنے کا مشورہ طلب کیا تھاجس میں جنتادل سیکولر کے مستقیم ڈگنیٹی، مقامی ایم آئی ایم مفتی اسماعیل کے فرزند حافظ عبداللہ کانگریس پارٹی کے اعجاز بیگ، این سی پی کے یوسف سیٹھ نیشنل، شیو سینا کے آصف نیشنل، سماجوادی پارٹی کے عبدالسلام قریشی، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے شیخ مختار، راشٹریہ جنتادل کے فاروق فردوسی وغیرہ نے اپنی رائے رکھی تمام لوگوں نے پولس مظالم پر جممر اپنی باتیں رکھی اور آخر میں یہ طئے پایا کہ مالیگاؤں میں پولس راج کی شکایت حکام بالا سے کرنی چاہئے کل جماعتی تنظیم و شہر کی تمام سیاسی جماعتوں کے ہمراہ ایک وفد صوبۂ مہاراشٹر کے حکام سے مل کر مالیگاؤں میں جن جن لوگوں پر سخت دفعات کا اندراج کیا گیا ہے اسے ختم کیا جائے نیز مالیگاؤں میں عوام میں پھیلے خوف وہراس کو ختم کیا جائے پولیس کی بیجا کاروائی پر روک لگائی جائے اور شہر میں امن بحال کیا جائے اس پروگرام کی نظامت مولانا جمال ناصر نے کی جبکہ ابتدائی کلمات و پروگرام کی غرض غایت مولانا سراج نے پیش کی حافظ عنایت اللہ خان نے بھی اپنی بات رکھی اس پر ہجوم میٹنگ میں اکبر سیٹھ اشرفی، صوفی نورالعین صابری، ڈاکٹر اخلاق، عبدالعظیم فلاحی، صوفی جمیل ٹیلر، حفظ الرحمان مولانا عبدالحمید ازھری، مولانا عبدالرحمن باری، حافظ اشفاق محمدی، نصیر احمد انصاری، محمد سلمان قاری اسحاق، مولانا انوار محمدی، قاری طفیل احمد، فضل الرحمن باری، مولانا صفیان احمد جمالی، قاری خالد اقبال رحمانی، حافظ ضیاء الرحمن اشرفی، حافظ رحمتہ للہ اشرفی، خالد سکندر صحافی خلیل عباس، عارف حسین پاپا، اور نواسۂ ازھری محمد صابر سیلسمین وغیرہ نے شرکت کی نیز اطہر حسین اشرفی کے شکریہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں