src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ممبئی سمیت ان شہروں کے پلیٹ فارم ٹکٹ اگلے 15 دنوں کے لیے ہوئے مہنگے، اب 50 روپے میں ملیں گے پلیٹ فارم ٹکٹ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 9 مئی، 2022

ممبئی سمیت ان شہروں کے پلیٹ فارم ٹکٹ اگلے 15 دنوں کے لیے ہوئے مہنگے، اب 50 روپے میں ملیں گے پلیٹ فارم ٹکٹ

 

 



ممبئی سمیت ان شہروں کے پلیٹ فارم ٹکٹ اگلے 15 دنوں کے لیے ہوئے مہنگے، اب 50 روپے میں ملیں گے پلیٹ فارم ٹکٹ


 اگر آپ ممبئی سمیت ان شہروں کے ریلوے اسٹیشن پر کسی کو ڈراپ کرنے جارہے ہیں تو اب آپ کو اپنی جیب  کچھ اور  ڈھیلی کرنی پڑے گی. سیزن میں پلیٹ فارم پر بڑھتی ہوئی بھیڑ کو روکنے کے لئے ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے . اب آپ کو 10 روپئے والا پلیٹ فارم ٹکٹ 50 روپئے میں ملے گا. تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ یہ  اضافہ صرف  15 دنوں کے لیے یعنی  ہے .  سینٹرل ریلوے کا خیال ہے کہ اس اقدام سے اسٹیشنوں پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور الارم چین کے غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی۔  اس لئے 9 مئی سے 23 مئی تک ممبئی اور پڑوسی شہروں کے کچھ اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت 10 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کر دی گئی ہے۔

 ریلوے کے ایک اہلکار کے مطابق، چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس، دادر اسٹیشن اور ممبئی کے لوک مانیہ تلک ٹرمینس کے ساتھ ساتھ پڑوسی تھانے، کلیان اور پنویل اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹوں کی قیمتوں میں پیر سے 15 دن کے لیے عارضی طور پر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 سینٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر شیواجی سوتار کا کہنا ہے کہ ممبئی ڈویژن میں پچھلے مہینے الارم چین کھینچنے کے 332 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے صرف 52 بار الارم چین کو مناسب وجہ سے کھینچا گیا، جب کہ 279 بار بغیر کسی معقول وجہ کے چین کھینچی گئی۔

 سینٹرل ریلوے نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری وجوہات کی بنا پر الارم چین کو نہ کھینچیں، کیونکہ اس سے دوسرے مسافروں کو تکلیف ہوتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages