ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی پر کورٹ نے بھیجا رانا جوڑے کو نوٹس ۔
امراوتی کی ایم پی نونیت رانا نے اتوار کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی تھی، جس میں انہوں نے ٹھاکرے حکومت پر سخت نشانہ لگایا تھا اور شوہر روی رانا نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی ایم سی اور سنجے راؤت کو چیلنج کیا تھا۔ میڈیا سے بات کرنے کے بعد مہاراشٹر حکومت نے دوبارہ عدالت سے رجوع کیا ہے۔ جس میں حکومت سے رانا جوڑے کی ضمانت منسوخ کرنے اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سرکاری وکیل پردیپ گھرت نے اس سلسلے میں سیشن کورٹ میں عرضی داخل کی۔
اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ممبئی کی سیشن کورٹ نے رانا جوڑے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگا ہے کہ کیوں نہ آپ دونوں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جائیں کیوں کہ آپ پر ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ رانا جوڑے کی طرف سے عدالت کے نوٹس پر کیا جواب دیا جاتا ہے؟
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں نونیت رانا کا کہنا تھا کہ رام کے نام پر پوری زندگی جیل میں گزارنی پڑجائے تو میں اس کے لیے بھی تیار رہوں گی ، ہم نے جیل میں ہونے والی بدسلوکی پر بات کی ہے. ہم نے ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی نہیں کی. ہم نے اپنے اوپر لگے الزامات کے بارے میں کوئی بات نہیں کی. جہاں تک عدالت کے نوٹس کا سوال ہے تو میں اس وقت دہلی میں ہوں اور واپس آکر نوٹس کا جواب دیا جائے گا۔
آپ کو بتا دیں کہ نونیت رانا دہلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی کے کچھ بڑے لیڈروں سے ملاقات کرسکتی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں