src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ممبئی کے جوہری بازار میں جی ایس ٹی محکمہ کا چھاپہ, دیوار اور فرش کے ٹائلوں سے 10 کروڑ نقد اور 19 کلو چاندی کی اینٹیں برآمد ، - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 23 اپریل، 2022

ممبئی کے جوہری بازار میں جی ایس ٹی محکمہ کا چھاپہ, دیوار اور فرش کے ٹائلوں سے 10 کروڑ نقد اور 19 کلو چاندی کی اینٹیں برآمد ،

 


  

ممبئی کے جوہری بازار میں جی ایس ٹی محکمہ کا چھاپہ 


 دیوار اور فرش کے ٹائلوں سے 10  کروڑ نقد اور 19 کلو چاندی کی اینٹیں برآمد ،  


 ممبئی : مہاراشٹر کے گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) محکمہ نے جمعہ کی دیر رات ممبئی کے جویری بازار علاقے میں ایک دفتر پر چھاپہ مارا اور دیوار میں چھپائی گئے 10 کروڑ روپے اور 19 کلو چاندی کی اینٹیں برآمد کیں۔ محکمۂ جی ایس ٹی نے آگے کی کاروائی محکمۂ انکم ٹیکس کو سونپ دی ہے۔ ہفتہ کی صبح سے محکمۂ  انکم ٹیکس کی ٹیم معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

مہاراشٹر کے جی ایس ٹی کمشنر راجیو متل نے کہا کہ یہ کاروائی جی ایس ٹی کے جوائنٹ کمشنر راہل دویدی اور ڈپٹی کمشنر ونود دیسائی کی قیادت میں میسرز چامنڈا بلین کے کاروبار کی جانچ کے بعد کی گئی ہے۔ راجیو متل نے بتایا کہ جویری بازار، ممبئی میں میسرز چامنڈا بلین کمپنی کا کاروبار 2019-20 میں 22.83 کروڑ روپے سے بڑھ کر 2020-21 میں 652 کروڑ روپے اور 2021-22 میں 1764 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

جی ایس ٹی ڈپارٹمنٹ کی جانچ میں میسرز بلین کمپنی سے کوئی اور کمپنی وابستہ نہیں پائی گئی ہے۔ اتنی بڑی رقم اور چاندی کی اینٹیں 35 مربع میٹر کی چھوٹی جگہ کے دفتر کی دیوار سے ملی ہیں۔ اس کے بعد ریاست کے محکمۂ جی ایس ٹی نے اس جگہ کو سیل کر دیا ہے اور محکمہ انکم ٹیکس کو بھی اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے اس رقم اور اثاثوں کے ذرائع کی تلاش شروع کردی ہے۔ 


ریاستی ئیکس کمشنر راجو متل نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں جی ایس ٹی چوری کے خلاف کاروائی میں تیزی سے اضافہ کیا جائے گا .  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages