src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پر جاری ہنگامے کے دوران امراوتی کی ایم پی نونیت رانا اور ان کے ایم ایل اے شوہر گرفتار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 24 اپریل، 2022

پر جاری ہنگامے کے دوران امراوتی کی ایم پی نونیت رانا اور ان کے ایم ایل اے شوہر گرفتار




مہاراشٹر میں ہنومان چالیسہ پر جاری ہنگامے کے دوران امراوتی کی ایم پی نونیت رانا اور ان کے ایم ایل اے شوہر گرفتار 



ممبئی : امراوتی کی آزاد ایم پی نونیت رانا اور ان کے ایم ایل اے شوہر روی رانا نے ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ ماتوشری کے باہر ہنومان چالیسہ پڑھنے کا اعلان کیا تھا، لیکن ہفتہ کی صبح رانا کے گھر کے باہر سینکڑوں شیوسینک جمع ہوگئے۔

شیوسینا کے ناراض کارکنان رانا کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری کے درمیان دھرنے پر بیٹھ گئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ شیوسینا کے کارکنوں نے وہاں ہنومان چالیسہ بھی پڑھی۔ اگرچہ پہلے تو رانا جوڑے اپنے اعلان پر قائم رہے لیکن جب انہیں کوئی راستہ نہ ملا تو وہ پیچھے ہٹ گئے۔

رانا جوڑے نے کہا کہ وہ فیصلہ واپس لے رہے ہیں، کیونکہ کل پی ایم مودی ممبئی آنے والے ہیں اور وہ اس کی وجہ سے امن و امان کی کوئی صورت حال پیدا نہیں ہونے دینا چاہتے۔ تاہم دیر شام ممبئی پولیس ایم پی نونیت رانا اور ان کے ایم ایل اے شوہر روی رانا کو کھار پولیس اسٹیشن لے گئی۔

جہاں بعد میں انھیں دفعہ 153اے کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔

ایم پی نونیت رانا اور ان کے شوہر اور ایم ایل اے روی رانا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ کے باہر ہنومان چالیسہ پڑھنے کا اعلان کرنے کے بعد، شیوسینا کے کارکنوں نے سنیچر کے روز ان کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔

شیو سینا کے مشتعل کارکنوں نے رکاوٹیں توڑ کر گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے کچھ کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہاں مظاہرے کے درمیان رانا جوڑے نے فیس بک لائیو پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ جس میں رانا جوڑا پوجا کرتا نظر آ رہاہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages