src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> دکان میں آگ لگنے سے سامان جل کر خاکستر - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 7 اپریل، 2022

دکان میں آگ لگنے سے سامان جل کر خاکستر

 


دکان میں آگ لگنے سے سامان جل کر خاکستر،


 اورنگ آباد : امبا تھانہ علاقہ کے جیوا بیگھا گاؤں میں واقع دکان میں منگل کی رات اچانک آگ لگ گئی۔  اس واقعہ میں دکان میں رکھا دو لاکھ روپے سے زائد کا سامان جل گیا۔  دکان سے دھواں اور آگ کے شعلے نکلتے دیکھ کر گاؤں والوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم دکان میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔  دکاندار مکیش کمار نے امبا پولیس اسٹیشن کو معاملے کی تحریری اطلاع دی ہے۔  دکاندار نے بتایا کہ منگل کی نصف شب بجلی کے تار ٹوٹنے سے دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔  دکان میں رکھا سرسوں کا تیل، ریفائنری، چینی، دالیں، آٹا، مصالحہ اور دیگر قیمتی سامان جل کر تباہ ہوگیا۔  اس آتشزدگی میں دو لاکھ 35 ہزار روپے کا سامان جل کر خاک ہوگیا


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages