src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> گرووار وارڈ علاقے کی عوام کے ساتھ ماضی کی کانگریس اور موجودہ راشٹروادی نے ہمیشہ دھوکہ بازی کی ہے - مہاراشٹر نامہ

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 21 اپریل، 2022

گرووار وارڈ علاقے کی عوام کے ساتھ ماضی کی کانگریس اور موجودہ راشٹروادی نے ہمیشہ دھوکہ بازی کی ہے

 

 



گرووار وارڈ علاقے کی عوام کے ساتھ ماضی کی کانگریس اور موجودہ راشٹر وادی نے ہمیشہ دھوکہ بازی کی ہے


آزاد نگر مکند واڑی کمپاؤنڈ میں سبزی منڈی بنانے کی بجائے لیڈیز گارڈن کیوں؟؟؟


از قلم : شیخ انیس مستری

ترجمان جنتادل سیکولر شہر مالیگاؤں

 


مالیگاؤں شہر کی سیاست کا تو باوا آدم ہی نرالا ہوچکا ہے جس کی مثال ہی کچھ اس طرح ہوچکی ہے کہ 

اندھی پیس رہی اور کتے کھا رہے ہیں.

اسی کی مصداق آج گرووار وارڈ جونا آزاد نگر مکند واڑی کمپاؤنڈ میں لیڈیز گارڈن بنانے کی منظوری کے اعلان نے گرووار وارڈ کی عوام کو حیرت زدہ کردیا ہے 

مکند واڑی کمپاؤنڈ کی جو جگہ قریب بیس برسوں سے سبز منڈی کیلئے ریزرو ہے. تاکہ گرووار وارڈ علاقے میں راستوں پر بری کرمن کرتے ہوئے دھندہ کاروبار کرنے والوں کیلئے سبزی منڈی میں کاروبار کرنے کیلئے جگہ دی جائے تاکہ گرووار وارڈ علاقے کی ترقی ہو اور اسی مناسبت سے ماضی میں گرووار وارڈ میں مکند واڑی سبزی منڈی کے نام پر کروڑوں کے تعمیراتی کام بھی ہوئے جو کہ بعد میں کھنڈر میں تبدیل ہو چکے ہیں 

گرووار وارڈ کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی شروعات ہی موجودہ کارپوریشن برسر اقتدار ٹولہ ہمیشہ سے کرتا آرہا ہے اور اس کہ پیچھے فرقہ پرست طاقتیں برابر اپنا کام انجام دے رہی ہے تاکہ گرووار وارڈ علاقے میں سبز منڈی نا بن سکے یہ سبزی منڈی گرووار وارڈ کے مسلمانوں کی ترقی کا ذریعہ بنے گی اور آزاد نگر علاقوں سے ناجائز تجاوزات اتی کرمن کا خاتمہ بھی ہوگا 


لیکن اس کے برعکس آج ایک نیوز دیکھنے میں آئی جس میں یہ بتلایا گیا کہ آصف شیخ کی جانب سے مکند واڑی کمپاؤنڈ میں لیڈیز گارڈن کی منظوری پر مبارکباد 


وہی کھانے کمانے اور ٹھیکے داری کی شروعات


گرووار وارڈ علاقے کی مناسبت سے جس جگہ سبزی منڈی ہونا چاہئے تھا آج اس جگہ لیڈیز گارڈن بنانے کی تیاری

مطلب وہی ٹھیکے داری کے نام پر کروڑوں کھانے کمانے کے دھندے !!!


گارڈن گارڈن گارڈن


کارپوریشن کی موجودہ باڈی شیخ رشید صاحب اور طائرہ شیخ رشید کے میئر رہتے ہوئے ہی اٹل امرت یوجنا کے نام پر شہر بھر میں کروڑوں کے گارڈن بنایے گئے اور ان گارڈن کا نام و نشان تک مٹا چکا ہے جس میں گرووار وارڈ میں ہی شبیر نگر علاقہ میں خالد بن ولید گارڈن کے نام پر لاکھوں روپیوں کی ٹھیکیداری کی گئی اور  خالد بن ولید گارڈن کا نام و نشان تک مٹا چکا ہے

اور جس وقت مکند واڑی سبزی منڈی کی بنیاد ڈالی گئی تھی اسی وقت کیمپ میں سوموار بازار کی سبزی منڈی کی بنیاد ڈالی گئی تھی سوموار بازار کی سبزی منڈی کی شروعات ہوچکی لیکن مالیگاؤں شہر کے مسلم علاقوں میں سبزی منڈی کی شروعات میں اسی برسر اقتدار ٹولے نے فرقہ پرستوں کے اشاروں پر رکاوٹیں پیدا کی ہے اور آج گولڈن نگر علاقوں کی یو پی سبزی منڈی اور آزاد نگر علاقہ کی مکند واڑی سبزی منڈی فرقہ پرستوں کا شکار ہوچکی ہے

یہ جاہل ناکارہ اور نااہلی لیڈران نے ہمیشہ گرووار وارڈ کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کی ہے اور آج جس سبزی منڈی کی ریزرو جگہ پر سبزی منڈی  تعمیر کی ضروری ہے آج وہاں لیڈیز گارڈن کے نام پر کروڑوں کے وارے نیارے کرنے کی تیاری جاری ہے ۔۔ 

جو کہ ماضی کی طرح گرووار وارڈ کی عوام کے ساتھ کھلی دھوکہ بازی اور گرووار وارڈ کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے جسے گرووار وارڈ کی عوام کبھی برداشت نہیں کرے گی۔۔۔ !!!!!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages