مودی جی کو راہول گاندھی کے علاوہ کسی خاندان سے کوئی مسئلہ نہیں - امیت شاہ کی تصویر شیئر کرکے فلم اداکار نے کیا طنز،
بالی ووڈ اداکار کمال آر خان اکثر اپنے بیانات سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی اکثر خاندان پرستی کے خلاف بولتے ہیں۔ بی جے پی لیڈروں کو بھی خاندان پرستی کی مخالفت کرتے سنا جا سکتا ہے، لیکن اب کے آر کے نے بی جے پی لیڈروں کی 'خاندانی' کی مثال دیتے ہوئے پی ایم مودی پر طنز کیا ہے۔
امیت شاہ، ارون جیٹلی اور جیوتیرادتیہ سندھیا کے ساتھ اپنے بیٹوں کی تصویر ٹوئیٹر پر شیئر کرتے ہوئے کمال راشد خان نے لکھا کہ ’’مودی جی کو راہول گاندھی کے علاوہ کسی خاندان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے‘‘۔ ایک اور ٹوئیٹ میں کے آر کے نے لکھا کہ ’’خاندان پرستی جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ کسی بھی میدان میں زندہ رہنے کے لیے قابلیت ضروری ہے۔ گاوسکر کے بیٹے روہن آئی پی ایل میں نہیں کھیل پارہے ہیں , ہندوستانی ٹیم کو تو بھول ہج جایئے ۔ سنیل گاوسکر آج بھی ایک لیجنڈ ہیں اور ان کا بیٹا ایک کامینٹیٹر ہے۔
اب کے آر کے کے اس ٹوئیٹ پر لوگ اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔ ناصر احمد نامی صارف نے لکھا کہ سنیل گاوسکر کے لڑکے نے آپ کے ساتھ کیا غلط کیا ہے؟ تم ایک گھٹیا انسان ہو۔‘‘ جئے نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ سب صرف کھیلوں میں ہوسکتا ہے کیونکہ یہاں ٹیلنٹ کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ سیاست اور بالی ووڈ میں سب کچھ چلتا ہے۔
پراچی بھاردواج نے لکھا کہ 'کرکٹ ٹیم کسی کے باپ کی نہیں بلکہ بالی ووڈ میں جو فلم بنتی ہے وہ کسی کے باپ کی ہوتی ہے۔ روہن گاوسکر کی مثال دے کر بالی ووڈ میں اقربا پروری کو جائز قرار دینا بالکل غلط ہے۔
بی جے پی لیڈروں کے خاندان پر کے آر کے کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے سدھیر کمار نامی صارف نے لکھا کہ 'تو ان کے لڑکے کچھ نہیں کریں گے کیا ؟ ہر چیز کا مطلب خاندان پرستی نہیں ہوتا۔ تھوڑا سوچ کے دیکھوں کہ مودی جی کے کہنے کا کیا مطلب ہے۔ کیا آپ بحث کے لیے کوئی ردی لائیں گے؟ نکی نامی یوزر نے لکھا کہ سونیا گاندھی کے بعد ان کے بیٹے راہول گاندھی ہی اگلے وزیرٰاعظم کے عہدے کے دعوے دڑ ہونگے. اس پر بھی کچھ بولو.
شبھم شاہ نامی صارف نے لکھا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بس بندے میں دم ہونا چاہیے۔ بالی ووڈ میں اقربا پروری ہو یا ساؤتھ کی فلموں میں، جن میں ٹیلنٹ رہے گا وہ چلے گا۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کے بیٹے زندگی میں اور کچھ نہیں کر سکتے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں