src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شرد پوار کی رہائش گاہ ہر حملے کی راشٹریہ مسلم مورچہ مذمت کرتا ہے . - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 9 اپریل، 2022

شرد پوار کی رہائش گاہ ہر حملے کی راشٹریہ مسلم مورچہ مذمت کرتا ہے .

  

راشٹریہ وادی کے سربراہ شرد پوار کی رہائش گاہ ہر حملے کی راشٹریہ مسلم مورچہ مذمت کرتا ہے . 


کل این سی پی  سربراہ شردپوار کی رہائش گاہ سلور اوک پر کچھ مظاہرین نے دھاوا بول دیا. مظاہرین اس قدر مشتعل تھے کہ انہوں نے ہوار صاحب کی رہائش گاہ پر پتھراؤ کیا اور ساتھ ہی چپل بھی پھینکیں. یہ ایس ٹی ملازمین شرد ہوار کا نام لے کر قابل اعتراض نعرے بازی بھی کررہے تھے. اس طرح کسی لیڈر کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرکے احتجاج کرنا اور ساتھ ہی تشدد پر اتر آنا انتہائی قابل مذمت ہے. مالیگاؤں راشٹریہ مسلم مورچہ اس کی مذمت کرتا ہے , اور ساتھ ہی ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ان مظاہرین کو حراست میں لے کر قانونی کاروائی کی جائے. احتجاج کرنا بے شک جمہوری حق ہے مگر شرط یہ ہے کہ وہ پرامن ہو, ناکہ مشتعل ہوکر قانون کو ہاتھ میں لیا جائے. جہاں تک مہنگائی کا سوال ہے اس کے لئے پوری طریقے سے مرکزی حکومت ذمے دار ہے. اقتدار میں بیٹھے یہ سیاسی افراد غریب عوام سے دال روٹی بھی چھین لینا چاہتے ہیں. آج امیر امیر سے امیر تر اور غریب ٰغریب سے غریب تر  ہوتا جارہا ہے . پورے ملک میں انتشار اور بدامنی کا ماحول ہے. اس کے باوجود اقتدار سے چمٹے ہوئے یہ دیمک نما انسان پوری طرح سے بھارت کو کھوکھلا کرنے کے درپے ہیں. ہم ایس ٹی ملازمین کے احتجاج کے نہیں بلکہ اسے پرتشدد بنانے کے خلاف ہے. جس طرح کی میڈیا رپوٹس آرہی ہیں اس کے مطابق یہ ایک منصونہ حملہ تھا. مظاہرین اس قدر مشتعل تھے کہ وہ رہائش گاہ کے اندر گھس گئے تھے. جوکہ قابل مذمت ہے اور راشٹریہ مسلم مورچہ اس کی پر زور مذمت کرتا ہے . 




اکبر سیٹھ اشرفی

صدر راشٹریہ مسلم مورچہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages