مہاراشٹر کی سیاست میں بڑی تبدیلی :
بی جے پی-ایم این ایس گٹھ بندھن کی خبریں, کیا ہے سچائی ؟؟؟
ممبئی : ذرائع کے حوالے سے بڑی خبر یہ ہے کہ بی جے پی-ایم این ایس کے درمیان گٹھ بندھن تقریباً طے ہے۔ اس معاملے میں دونوں پارٹیوں کے درمیان 21 اپریل کو ملاقات ہوئی تھی۔ بتا دیں کہ 5 جون کو راج ٹھاکرے ایودھیا جائیں گے اور 6 جون کو وزیراعلی یوگی سے ملاقات کریں گے۔
بتادیں کہ حال ہی میں مہاراشٹر میں بی ایم سی کے انتخابات بھی ہونے والے ہیں اور اس گٹھ بندھن کا آنے والے قانون ساز اسمبلی انتخابات پر بھی بڑا اثر پڑ سکتا ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق آر ایس ایس کی جانب سے اس گٹھ بندھن کے لیے ہری جھنڈی مل چکی ہے۔
غور طلب ہے کہ راج ٹھاکرے 5 جون کو ایودھیا جا رہے ہیں اور وہ 6 جون کو لکھنؤ میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بی جے پی-ایم این ایس کے درمیان گٹھ بندھن کا اعلان 14 جون کو کیا جا سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو ہی راج ٹھاکرے نے وزیراعلی یوگی کی تعریف کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ پر طنز کسا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں