src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> دھولیہ پولس کی بڑی کامیابی: تلوار اور خنجر سمیت 90 تیز دھار ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد, 4 ملزمان پولس حراست میں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 28 اپریل، 2022

دھولیہ پولس کی بڑی کامیابی: تلوار اور خنجر سمیت 90 تیز دھار ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد, 4 ملزمان پولس حراست میں



 دھولیہ پولس کی بڑی  کامیابی :


 تلوار اور خنجر سمیت 90 تیز دھار ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد, 4 ملزمان پولس حراست میں 






مہاراشٹر کے دھولیہ ضلع سے بھاری مقدار میں  تیز دھار ہتھیاروں کی برآمدگی سے سنسنی پھیل گئی ہے ۔  دھولیہ ضلع میں، پولیس نے ایک اسکارپیو سے 90 تیز دھار ہتھیار برآمد کیے ہیں، جن میں 89 تلواریں اور ایک خنجر بھی شامل ہے۔  ان ہتھیاروں کو راجستھان کے چتوڑ گڑھ سے مہاراشٹر لایا جا رہا تھا . جہاں یہ مہلک  ہتھیار مہاراشٹر کے جالنہ لے جائے جا رہے  تھے ۔


 غور طلب ہے کہ ان دنوں مہاراشٹر میں ہنومان چالیسہ اور مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے معاملے کو لے کر سیاسی پارہ عروج پر ہے . ایسے میں ان مہلک ہتھیاروں کی برآمدگی سے مہاراشٹر کے سیاسی گلیاروں میں سیاست شروع ہوگئی ہے.   ایم این ایس لیڈر راج ٹھاکرے مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے خلاف کھل کر سامنے آگئے ہیں۔  کچھ دنوں بعد جالنہ کے قریب اورنگ آباد میں مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کا جلسہ ہونے جا رہا ہے، جو اس وقت لاؤڈ اسپیکر کے تنازع پر زبردست بحث میں ہے۔


 دھولیہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بھاری مقدار میں ہتھیار راجستھان سے مہاراشٹر لے جا رہے ہیں۔  اس کی اطلاع ملتے ہی دھولیہ پولیس چوکس ہوگئی تھی اور پولس کی مستعدی سے چاروں  ملزمان اسلحہ سمیت پولس حراست میں ہے ۔  دھولیہ پولیس نے اسے ممبئی آگرہ ہائی وے پر سونگیر گاؤں کے قریب سے برآمد کیا ہے ۔  دھولیہ پولیس سپرنٹنڈنٹ پروین پاٹل نے بتایا کہ جالنہ کی طرف جارہی اسکارپیو کار سے پولیس نے 89 تلواریں اور 1 خنجر برآمد کیا ہے۔  چاروں ملزمان کے خلاف آئی پی سی اور آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


 اب پولس اس معاملے میں جانچ کر رہی ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں ہتھیار راجستھان سے مہاراشٹر کیوں لائے جا رہے تھے۔  قابل غور بات یہ ہے کہ مہاراشٹر میں اذان بمقابلہ لاؤڈ اسپیکر تنازعہ اور ہنومان چالیسہ کو لے کر سیاست گرم ہو گئی ہے اور سماجی ہم آہنگی خراب ہونے کا خدشہ ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages