نفرت، تشدد پر خاموشی اختیار کرنے والے مودی پہلے وزیراعظم: کھرگے
نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی تاریخ میں پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے بڑھتی نفرت اور تشدد پر خاموشی اختیار کی۔
مسٹر کھرگے نے کہا کہ ملک کے عوام مہنگائی سے دوچار ہیں اور ملک میں نفرت کا ماحول بڑھ رہا ہے، لیکن وزیر اعظم اس پر کچھ کہنے کو تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے ٹویٹ کیاکہ "مہنگائی اس وقت تقریباً 7 فیصد ہے جو کہ گزشتہ 17 مہینوں میں سب سے زیادہ ہے۔ میں نریندر مودی جی سے عاجزانہ گذارش کرتا ہوں کہ ان 'اچھے دن' کو فوری طور پر واپس لیں۔ ہندوستان کے لوگوں نے کافی اچھا وقت دیکھا ہے۔‘‘
کانگریس کے سینئر لیڈر نے مزید کہاکہ ’’نریندر مودی 75 سالوں میں پہلے وزیر اعظم ہیں جو ملک میں بڑھتی نفرت اور تشدد پر خاموش رہے، یہ بہت کچھ کہتا ہے‘‘۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں