خواتین کمیشن نے آزاد پور کے مساج پارلر سے لڑکی کو آزاد کرایا
نئی دہلی، 12 اپریل (یو این آئی) دہلی کمیشن برائے خواتین نے یہاں کے آزاد پور علاقے میں ایک اسپا اور مساج سنٹر میں چل رہے جسم فروشی کے دھندے سے لڑکی کو آزاد کرایا ہے اور اس معاملے میں دہلی پولیس اور شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کو نوٹس جاری کیا ہے۔
دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے منگل کو کہا، ’’ہم اسپا اور مساج سینٹروں میں چلائے جانے والے جنس پرستی کے ریکیٹ کے معاملے کو مسلسل اٹھا رہے ہیں۔
ہم نے دہلی میں اسپا اور مساج پارلروں میں چلنے والے اس طرح کے بہت سے سیکس ریکٹس کا پردہ فاش کیا ہے، لیکن اس کے باوجود دارالحکومت میں ہزاروں اسپا غیر قانونی جسم فروشی کے ریکیٹ چلا رہے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں