src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پی ایم آواس یوجنا کے استفادہ کنندگان کو مودی کا خط،پکا گھر بہتر کل کی بنیاد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 12 اپریل، 2022

پی ایم آواس یوجنا کے استفادہ کنندگان کو مودی کا خط،پکا گھر بہتر کل کی بنیاد

 









پی ایم آواس یوجنا کے استفادہ کنندگان کو مودی کا خط، پکا گھر بہتر کل کی بنیاد




  نئی دہلی، 12 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ’ پردھان منتری آواس یوجنا‘ کے استفادہ کنندہ سدھیر کمار جین کے لکھے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پکا گھر ایک باوقار زندگی کی بنیاد ہے اور یہ نہ صرف ہماری سلامتی بلکہ یہ ایک بہتر کل کی بنیادبھی رکھتا ہے مسٹرمودی نے کہا کہ استفادہ کنندگان کی زندگیوں کے یہ یادگار لمحات قوم کی خدمت میں انتھک اور بلا روک ٹوک کام کرتے رہنے کی ترغیب اور توانائی دیتے ہیں۔

وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے سدھیر کمار جین کو ایک خط لکھا ہے، جس میں انہیں ’پردھان منتری آواس یوجنا ‘کے تحت پکا مکان ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ خط کے جواب میں انھوں نے لکھا، ”گھر صرف اینٹوں اور سیمنٹ سے بنا ڈھانچہ نہیں ہے، بلکہ اس سے ہمارے جذبات، ہماری امنگیں وابستہ ہیں۔ گھر کی چہاردیواری نہ صرف ہمیں تحفظ فراہم کرتی ہے بلکہ ہمارے اندر ایک بہتر کل کے لیے اعتماد اور بھروسہ بھی پیدا کرتی ہے۔ اپنی چھت، اپنا گھر ہونے کی خوشی انمول ہے۔“

مسٹر مودی نے لکھا، ”آپ کا ’اپنا گھر‘ کا خواب ’پردھان منتری آواس یوجنا‘ کے ذریعے پورا ہوا ہے۔ اس کامیابی کے بعد آپ کو جس اطمینان کا احساس ہوتا ہے وہ آپ کے خط میں لکھے ہوئے الفاظ سے آسانی سے محسوس ہوتا ہے۔ یہ گھر آپ کے خاندان کی باوقار زندگی اور دونوں بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ایک نئی بنیاد کی طرح ہے۔“

اس دوران وزیر اعظم نے پی ایم آواس یوجنا کے تحت اب تک کروڑوں مستفیدین کو ان کے پکے مکان دینے کی بھی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ضرورت مند خاندان کو گھر فراہم کرنے کے ہدف کی طرف پوری عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں کے ذریعے اہل وطن کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages