راجہ نگر بیلباغ کے تین نوجوانوں کے ساتھ سنکلپ ہاسپٹل سٹانہ ناکہ کے پاس مار دھاڑ
مالیگاؤں (وفا ناہید) گذشتہ رات تقریبا 11 بجے راجہ نگر بیلباغ کے تین نوجوانوں کے ساتھ سنکلپ ہاسپٹل سٹانہ ناکہ کے پاس مار دھاڑ کا معاملہ پیش آیا. واّضح رہے کہ ان نوجوانوں کا گناہ صرف اتنا تھا کہ وہ ٹوپی پہن کر دوارکامنی ہاسپٹل اپنے بیمار دوست کی عیادت کیلئے جارہے تھے تب کئی نوجوانوں نے ان کی پٹائی کردی اور سنکلپ ہاسپٹل کے ڈاکٹروں اور اسٹاف نے ان نوجوانوں کی فرقہ پرستوں سے جان بچائی-
اس کے بعد ان نوجوانوں نے شہر کے کئی لیڈران سے رابطہ کیا لیکن ٹال مٹول سے کام لیا گیا- تب ان نوجوانوں کے رشتے داروں نے جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی سے مدد طلب کی- قریب رات ساڑھے گیارہ بجے محمد مستقیم ڈگنیٹی نے پولیس اعلی حکام سے رابطہ قائم کرتے ہوئے شہر سٹی پولیس اسٹیشن پہنچے اور سٹی پولیس اسٹیشن انچارج اور شہر ڈی وائے ایس پی لتا ڈھونڈے میڈم کو تمام حالات سے آگاہ کیا- تب پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کاروائی شروع کرتے ہوئے پولیس ٹیم سی سی ٹی وی فوٹیج کیلئے رات ہی میں سنکلپ ہاسپٹل اور دیگر جگہ روانہ ہوئی اور رات دیر گئے تک پولیس کاروائی میں مصروف رہی-
فرقہ پرست طاقتیں شہر کے ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں، نوجوان احتیاط سے کام لیں-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں