آرین خان ڈرگ کیس: این سی بی کے چیف تفتیشی افسر اور انٹیلی جنس افسر معطل
آرین خان ڈرگس معاملےکی جانچ کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے افسران وشو وجے سنگھ اور آشیش رنجن پرساد، کو ویجیلینس جانچ کے بعد معطل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ این سی بی کی ویجیلینس ٹیم کی جاری تحقیقات میں آرین خان منشیات کیس کی جانچ کرنے والے چیف تفتیشی افسر وشو وجے سنگھ اور انٹیلی جنس افسر آشیش رنجن پرساد کا کردار مشکوک پایا گیا ہے۔ جس کے بعد انہیں فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ تحقیقات میں کہا گیا تھا کہ دونوں ’مشکوک سرگرمی‘ میں ملوث تھے اور یہی ان کی معطلی کی وجہ تھی۔
اہم بات یہ ہے کہ آرین خان کو 3 اکتوبر 2021 کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر این سی بی کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر اور 19 دیگر افراد کے خلاف ممنوعہ ادویات کے استعمال اور فروخت کے الزام میں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آرین اور دیگر 17 افراد کو ضمانت مل گئی ہے ، جبکہ صرف دو ملزمان فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں