وزیر داخلہ نے پولیس کو دہلی میں امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایت دی
نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی کے موقع پر نکالے گئے جلوس پر
پتھراؤ کے واقعہ کے بعد مسٹر شاہ نے پولیس کمشنر راکیش استھانہ سے بات کی اور انہیں دہلی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق مسٹر شاہ نے پولس کو صورتحال سے نمٹنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کو کہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہنومان جینتی کے موقع پر جب جہانگیرپوری سے جلوس نکل رہا تھا تو اس پر پتھراؤ کیا گیا جس کی وجہ سے کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں کچھ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر کچھ شرپسند عناصر نے آتش زنی بھی شروع کر دی اور کچھ گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
ادھر دہلی پولس نے کہا ہے کہ جائے واقع پر کافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے اور حالات قابو میں ہیں۔
پولیس نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے اور گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں