src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سنی دعوت اسلامی اسلامی مالیگاؤں کی زکــوۃ اپــیــل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 6 اپریل، 2022

سنی دعوت اسلامی اسلامی مالیگاؤں کی زکــوۃ اپــیــل



سنی دعوت اسلامی اسلامی مالیگاؤں کی زکــوۃ اپــیــل



  مالیگاؤں : الحمدللہ! آپ کے تعاؤن سے ہم درج ذیل شعبوں میں کام کررہے ہیں

 شعبۂ مدارس : اس شعبہ کے تحت  72 شبینہ مدارس 4 دارالعلوم میں کل 3163 طلباء و طالبات بنیادی دینی تعلیم، نوری قاعدہ، ناظرہ قرآن، تجوید و قرآت، حفظ قرآن، شعبۂ عالمیت، میں زیر تعلیم ہیں

شعبۂ مساجد: شہر مالیگاؤں و  اطراف کے دیہات میں واقع مساجد اہلسنّت کے جملہ انتظامات کے ساتھ امام و موذن کو تسلی بخش نذرانے عطاء کئے جاتے ہیں

 شعبۂ خدمت خلق : اس شعبہ کے تحت غریب و بے سہارا افراد کے لئے کھانے کا نظم، بوقت ضرورت ریلیف کی تقسیم، مسلم بچیوں کی تعلیم و شادی کا نظم، آفات سماوی و اراضی میں مبتلا افراد کے لئے بروقت ضروری سہولیات کی فراہمی، ہاسپٹل میں زیر علاج مریضوں کی طبی امداد، کی جاتی ہےـ

 شعبۂ دعوت و تبلیغ: اس شعبے کے تحت چوک درس اصلاح امت کے حوالے سے گشتی اجتماعات کے علاوہ درس دیا جاتا ہےـ  مالیگاؤں سمیت اطراف و اکناف کے علاقوں کے مسلمانوں میں دینی شعور بیدار کرنے کے لئے مختلف پروگرام تشکیل دیے جاتے ہیں
 زیر تعمیر عمارت : قلب شہر شہید عبدُالحمید روڈ المعروف کسمبا روڈ پر تمام جدید سہولیات سے آراستہ خواجہ غریب نواز ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل زیرِ تعمیر ہے گذشتہ سال ہاسپٹل کا سنگ بنیاد آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) دست مبارک سے رکھا گیا اور انتہائی قلیل مدت میں ہاسپٹل کے تین سلیب و دیگر کمرے مکمل ہوئے ہیں انشاءاللہ بہت جلد کام مکمل کرکے ہاسپٹل کو جاری کیا جائے گاـ

دردمندانہ گذارش : اس سال ماہ رمضان المبارک میں آپ اپنی زکوٰۃ، عطیات، صدقات سے تحریک سنی دعوت اسلامی کے مقاصد کو دوام بخشیں شہر مالیگاؤں کا ہر فرد تحریک سنی دعوت اسلامی کا تعاؤن کریں

 اپیل کنندگان : جملہ اراکین و معاونین سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages