ای ڈی نے دہلی کے وزیر صحت کے 4.81 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کیے
نئی دہلی، 6 اپریل (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کی روک تھام قانون (پی ایم ایل اے) 2002 کے تحت دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین اور ان کے خاندان اور کمپنیوں کے 4.81 کروڑ روپے کے اثاثوں کو عارضی طور پر ضبط کر لیا ہے یہاں جاری ایک بیان میں ای ڈی نے کہا کہ مسٹر جین اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ کے تحت مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعہ درج کردہ ایک کیس کی بنیاد پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
بیان کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ سال 2015-16 کے دوران جب مسٹر جین ایک سرکاری ملازم تھے، ان کی ملکیت اور کنٹرول والی کمپنیوں نے کولکاتہ میں مقیم آپریٹرز کو حوالے کے ذریعہ نقد رقم کی منتقلی کے بدلے کمپنیوں سے 4.81 کروڑ روپے حاصل کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت اکنچن ڈیلوپرز پرائیویٹ لمٹیڈ، انڈو میٹل انپیکس پرائیویٹ لمیٹیڈ ، پریاس انفوسولوشن پرائیویٹ لمٹیڈ، منگل یاتن پروجیکٹس پرائیویٹ لمٹیڈ، جے جے آئیڈیل اسٹیٹ پرائیویٹ لمٹیڈ اور تین لوگوں سے متعلقن4.81 کروڑ روپے کی جائیدادیں عارضی طور پر قرق کی گئیں ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں