مہاراشٹر کے وزیر داخلہ نے اذان سن کر ایسا کیا کیا کہ خبر بن گئی .
پونے: مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے کے ایک بیان کے بعد لاؤڈ اسپیکر پر اذان کا مسئلہ ان دنوں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ جہاں ایک طرف لوگ لاؤڈ اسپیکر کو ہٹانے کی بات کر رہے ہیں تو دوسری طرف کچھ لوگ لاؤڈ اسپیکر پر ہی مسجد سے اذان دینے کی وکالت کر رہے ہیں۔ ادھر مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل پونے میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے تبھی ان کے کانوں میں اذان کی آواز سنائی دی, اذان کی آواز سن کر وزیر داخلہ اذان کے احترام میں خاموش ہوگئے
بتادیں کہ مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل پیر کو پونے کے شرور میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہیں اذان کی آواز سنائی دیتی ہے جس کے بعد وہ خاموش ہو جاتے ہیں اور اپنی تقریر درمیان میں ہی روک دیتے ہیں ۔ اذان کے وقت وہ وہاں موجود دوسرے لوگوں کو بھی خاموش رہنے کا اشارہ کرتے ہیں ۔
غور طلب ہے کہ حال ہی میں راج ٹھاکرے نے ایک ریلی میں کہا تھا کہ مہاراشٹر حکومت مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹائے ورنہ اونچی آواز میں مسجد کے سامنے ہنومان چالیسہ بجائی جائے گی۔ ان کے اس بیان کے بعد ہر طرف لوگ بحث کرنے لگے کہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینا درست ہے یا نہیں۔
راج ٹھاکرے نے کہا کہ میں عبادت کے خلاف نہیں ہوں، آپ اپنے گھر پر نماز پڑھ سکتے ہیں لیکن مسجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا فیصلہ حکومت کو کرنا ہوگا۔ میں کہہ رہا ہوں کہ لاؤڈ اسپیکر ہٹا دو ورنہ مساجد کے سامنے لاؤڈ اسپیکر لگا کر ہنومان چالیسہ بجائیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں