رمضان المبارک کے موقع پر مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کا شہریان کو تحفہ
4 کروڑ ایم ایل اے فنڈ سے 28 بنیادی سہولیات کےکام ،گارڈن کی تعمیر، اسپورٹس اور تمام قبرستان کے لئے کروڑوں روپے کی
پچاس سال پرانی تلواڑہ ڈیم کی پائپ لائن تبدیل کرنے کے لئے 45 کروڑ ، صحت عامہ اور سڑکوں کی دھول مٹی صاف کرنے کے لئے 10 کروڑ ، بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے 35 کروڑ اور وزیر مالیات سے 10 کروڑ کی مانگ
اکتوبر 2019 کے اسمبلی الیکشن میں مالیگاؤں شہر کی عوام نے قائد و سالار مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کو ریکارڈ توڑ ووٹوں سے کامیاب کیا تھا ۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد مفتی صاحب مسلسل عوامی خدمات انجام دیتے رہے دو سال کورونا اور لاک ڈاؤن کی نذر ہوگئے لاک ڈاؤن کے دوران بھی مفتی صاحب نے عملی کام انجام دیا اپنے پہلے ایم ایل اے فنڈ سے پچاس لاکھ روپیہ کورونا کیلئے دیا اور دوسرے ایم ایل اے فنڈ سے ایک کروڑ روپیہ دیا جس سے دوا گولی اور طبی لوازمات مہیا کروائے گئے نیز سول ہاسپٹل کو آکسیجن ٹینک کا تحفہ بھی مفتی صاحب نے دیا 58 عدد وینٹیلیٹر (جس میں تین وینٹیلیٹر بچوں کےلئے ہے) ، 100 نئے بیڈ ، سول ہاسپٹل کے احاطے میں ہائی ماسٹ لائٹ کی تنصیب، نئی ایکسرے مشین، سونو گرافی مشین کی فراہمی اور دیگر کام انجام دیئے۔
گزشتہ روز مفتی صاحب نے پریس کانفرنس لیکر دستاویزی ثبوت کے ساتھ مالیگاؤں میں ترقیاتی اور تعمیری کاموں کی منظوری اخباری نمائندوں اور یو ٹیوب چینلز کے نمائندوں کے سامنے پیش کی جس میں بجٹ لیپس ہونے کی تردید کرتے ہوئے مخالفین کے جھوٹ کا پردہ چاک کیا گزشتہ سال بھی مخالفین کی جانب سے منظم طریقے سے بجٹ لیپس ہونے کا جھوٹ پھیلا گیا تھا مگر مفتی صاحب نے اپنے ایم ایل اے فنڈ کا پورا پورا استعمال کیا اور 20 سے زائد تعمیری کاموں کو انجام دیا۔ مفتی صاحب نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ کروڑ 30 لاکھ کے ایم ایل اے فنڈ سے 28 عوامی سہولیات کے کام کئے جائیں گے اسی طرح گزشتہ سال مفتی صاحب نے شہر کے قبرستانوں کیلئے اقلیتی امور کی وزارت سے فنڈ کا مطالبہ کیا تھا جس کو منظوری ملی اور دو کروڑ کا فنڈ موصول ہوا اس فنڈ سے بڑا قبرستان، عائشہ نگر قبرستان، کیمپ کا قبرستان، شیعہ قبرستان، سمکسیر قبرستان اور بوہرہ قبرستان کو ڈیولپ کیا جائے گا۔ اسی طرح گارڈن کیلئے وزارت ماحولیات سے پانچ کروڑ روپے موصول ہوا جس سے مالدہ میں تین کروڑ 75 لاکھ اور جعفر نگر میں ایک کروڑ 25 لاکھ کے تخمینے سے گارڈن کی تعمیر کی جائے گی۔ عزیز کلو اسٹیڈیم میں کھیل کود کی سہولیات کیلئے 25 کروڑ فنڈ منظور ہوا اور 5 کروڑ کی پہلی قسط موصول بھی ہوگئی ہے۔ عیاں رہے مفتی صاحب نے 2009 سے 2014 کے درمیان اپنی ایم ایل اے شپ میں برسوں سے اجاڑ پڑے عزیز کلو اسٹیڈیم کو ڈیولپ کیا تھا کشتی کے اسٹیڈیم کی تجدید کاری اور ببول کی جھاڑیوں کو صاف کرکے عزیز کلو اسٹیڈیم ساڑھے سولہ ایکڑ زمین پر چار دیواری بنائی تھی۔
مستقبل میں مزید کاموں کا عزم کرتے ہوئے مفتی صاحب تلواڑہ ڈیم کی پچاس سال پرانی پائپ لائن تبدیل کرنے کے لئے 45 کروڑ کی مانگ کی ہے ۔ شہر کی عوام طویل عرصے سے دھول مٹی سے پریشان ہے۔ کارپوریشن برسراقتدار ٹیکس دینے والی عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوا ہے، مشین کے ذریعے سڑکوں سے دھول مٹی صاف کرنے کے لئے مفتی صاحب نے دس کروڑ کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں روڈ، گٹر اور روشنی جیسے بنیادی کاموں کیلئے کی وزارت شہری ترقیات سے 35 کروڑ کا مطالبہ کیا ہے اور وزیر مالیات سے دس کروڑ کی ڈیمانڈ کی ہے۔
مذکورہ تمام اہم کاموں کے فنڈز کی منظوری کے بعد شہر میں بلا تفریق ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جائے گا۔





کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں