دوسرا یوم وصال سرکار صوفئ ملّت پر پروگرامات
مالیگاؤں : مورخہ یکم اپریل 2022 بروز جمعہ 28 شعبان المعظم 1443ھ کو خطیب بے مثال ہر محاذ پر اپنا ایک منفرد مقام رکھنے والی شخصیت شہر نہیں بلکہ بیرون شہر میں بھی اپنی سناخت کے مالک پیر طریقت صوفئ ملّت حضرت صوفی غلام رسول صاحب قادری علیہ الرحمہ کے وصال کو دو سال مکمل ہوں گے. اس نسبت سے مورخہ 1 اپریل بروز جمعہ بعد نماز مغرب فارمیسی کالج شعبان مسجد کے پاس نالے پر خلیفہ صوفئ ملّت صوفی کلیم احمد صابری کے کارخانے میں نیاز سرکار صوفئ ملّت کا اہتمام رہے گا خلفاء و مریدین سے شرکت کی گزارش ہے.
اسی طرح سرکار صوفئ ملّت صاحب کے مکان پر بعد نماز مغرب نیاز سرکار صوفئ ملّت ہوگی.
بعد نماز عشاء کمالپور قطب ہوٹل کے پاس زیر قیادت عطائے حضور مخدوم صابر پاک جانشینِ صوفئ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب ، زیر نگرانی خلیفہ صوفئ ملّت صوفی عرفان بابا قادری قریشی و احباب، جلوس صندل نکل کر شہر کے اہم راستوں سے ہوتا ہوا سرکار صوفئ ملّت صاحب کے مکان میلاد پارٹی کے ہمراہ پہنچ کر رفاعی سلسلے کا پروگرام ہو گا اس کے بعد جلوس صندل جانشینِ صوفئ ملّت خلفاء و مریدین مشائخ عظام و معززین شہر کے ہمراہ درگاہ شریف سرکار صوفئ ملّت عائشہ نگر قبرستان پہنچ کر صندل. چادر. عطر. اور پھول پیشی ہوگی بعد قل شریف شجرہ خوانی اور دعا ہوگی.
مورخہ یکم اپریل بروز جمعہ رات 10 بجے خلیفہ صوفئ ملّت صوفی کلیم احمد صابری صاحب کے کارخانہ فارمیسی کالج کے پاس بطریق صوفیائے کرام محفل سماع (قوالی) الحاج عبدالطيف حیراں قوال پارٹی کے منعقد ہوگی. یوم وصال سرکار صوفئ ملّت کے موقع پر مدنی ہال ھلال پورہ میں جشن آمد رمضان پر نعتیہ و منقبتی مشاعرہ ہو گا.
لہذا عقیدت مندان، خلفاء و مریدین و اہلیان شہر سے شرکت کی گزارش ہے.
منجانب
آل انڈیا سنیّ جمعیت الاسلام مالیگاؤں 9822093232 +8485891177


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں