یہ چھپا ہوا نہیں ہے کہ میں شرد پوار کا آدمی ہوں، سنجے راؤت کے بیان پر بی جے پی نے کسا طنز
شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے بڑا بیان جاری کرتے ہوئے سیاسی گلیاروں میں ہلچل بڑھا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ وہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کے آدمی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے اچھے تعلقات ہیں، جس نے 2019 میں مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت بنانے میں مدد کی۔
سنجے راؤت کا یہ ریمارکس ایک دن بعد آیا جب شرد پوار نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ راؤت کے اثاثوں کو ضبط کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ بی جے پی نے فوری طور پر راؤت پر طنز کیا، یہ کہتے ہوئے کہ راجیہ سبھا کے رکن کے ریمارکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے سربراہ اور وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کے مقابلے پوار کے زیادہ قریبی ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں راؤت نے کہا، ’’یہ کوئی ڈھکی چھپی حقیقت نہیں ہے کہ میں شرد پوار کا آدمی ہوں۔ شیوسینا میں رہتے ہوئے میرے پوار کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، اسی لیے ہم یہ حکومت بنا سکیں ہیں۔
دریں اثنا، بی جے پی کی مہاراشٹر یونٹ کے سربراہ چندرکانت پاٹل نے کولہاپور میں صحافیوں کو بتایا، "سنجے راؤت نے اعتراف کیا ہے کہ وہ شرد پوار کا آدمی ہے۔ یہ اچھی بات ہے کہ راؤت نے خود قبول کیا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے سربراہ سے زیادہ پوار کے قریبی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں