رکن جنتادل سیکولر اعجاز احمد پاپے نے جنگی پیمانے پر صفائی کا کام کروایا-
وارڈ نمبر 2 رمضان پورہ میں نوکرن سائزنگ کے پاس کئی دنوں سے گٹروں کی صفائی کا کام نہیں ہورہا تھا- صاف صفائی نہ ہونے کیوجہ سے پھیلی گندگی اور مچھروں کی بہتات کے سبب علاقے کی افراد بہت پریشان تھے- اس ضمن میں علاقے کے سرکردہ افراد نے رکن جنتادل سیکولر اعجاز احمد مختار احمد (پاپے) سے رابطہ کیا اور اپنے مسائل بیان کئے-
ساکنان محلہ کی شکایت پر اعجاز احمد (پاپے) نے نوکرن سائزنگ کے پاس جنگی پیمانے پر صفائی کا کام کروایا- اعجاز احمد نے صفائی کامگاروں کے زریعے نہ صرف گٹروں کی صفائی کاروائی بلکہ جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ بھی کروایا- اس موقع پر اہلیان محلہ نے اعجاز احمد کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دُعاؤں سے نوازا-
واضح رہے کہ جنتادل سیکولر کے فعال رکن اعجاز احمد ساکنان رمضان پورہ کے مسائل کی یکسوئی کے لیے ہمہ وقت متحرک ہوتے ہیں- ڈاکیومنٹ بنانے میں مدد کرنا، صفائی کروانا، دوا کا چھڑکاؤ کروانا، بند پڑے اسٹریٹ لاءٹ چالو کروانا، اسپتال کے معاملے میں مدد کرنا اعجاز احمد کا خاص شیوہ ہے- یہی وجہ ہیکہ وارڈ نمبر 2 میں رہنے والے افراد اپنے مسائل کے حل کے لیے سب سے پہلے اعجاز احمد سے رابطہ کرتے ہیں-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں