دہلی میں گرمی کی لہر جاری، درجہ حرارت 42 ڈگری کے پار
نئی دہلی، 10 اپریل (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز دہلی این سی آر میں لو چلنے کی پیش گوئی کی ہے، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس کے پار جانے کا امکان ہے۔
آئی ایم ڈی کے مطابق، دہلی میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے چار ڈگری زیادہ ہے۔
اس سے پہلے ہفتہ کے روز دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو پانچ سالوں میں سب سے گرم دن تھا۔
آئی ایم ڈی نے بتایا کہ 72 سالوں میں پہلی بار دہلی میں اپریل کے پہلے پندرہ ایام میں اتنا زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل قومی راجدھانی میں 21 اپریل 2017 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔
واضح ر ہے کہ اپریل کے مہینے میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 29 اپریل 1941 کو 45.6 °C درج کیا گیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں