src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مہاراشٹر میں 19 لاکھ طلبہ کے جعلی آدھار کارڈ نکلنے سے سنسنی۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 10 اپریل، 2022

مہاراشٹر میں 19 لاکھ طلبہ کے جعلی آدھار کارڈ نکلنے سے سنسنی۔

 


  مہاراشٹر میں 19 لاکھ طلبہ کے جعلی  آدھار کارڈ  نکلنے سے سنسنی۔



  ممبئی : ریاست میں 19 لاکھ طلباء کے آدھار کارڈ جعلی ہیں اور 29 لاکھ طلباء بغیر آدھار کارڈ کے رجسٹرڈ ہیں۔  اورنگ آباد بنچ نے معاملے کی جانچ کے لیے تین سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے۔  تین سطحی کمیٹی ایک ریٹائرڈ جج، ایک وکیل اور ایک سافٹ ویئر انجینئر پر مشتمل ہوگی۔


 اس کے ساتھ ہی عدالت نے ریاستی حکومت کو پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔  اس سلسلے میں پرلی کے برج موہن مشرا کی جانب سے عرضی داخل کی گئی تھی۔  عدالت نے اس درخواست پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔


  ریاست میں لاکھوں طلباء کے فرضی ہونے کے اعداد و شمار ریاستی حکومت کے محکمہ تعلیم نے اورنگ آباد بنچ کے سامنے پیش کئے۔  دس سال پہلے ایک سرچ آپریشن میں 20 لاکھ جعلی طالب علم ملے تھے۔  طلبہ کی اس فرضی آبادی پر روک لگانے کے لیے آدھار کارڈ کے ذریعے طلبہ کا اندراج کیا گیا۔  تاہم جعلی طلبہ کی تعداد میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages