ہمارا دین غربت کے خاتمے کے لئے آیا ہے: (مولانا شاکر علی نوری)

سنی دعوت اسلامی ہر محاذ پر امت کی نمائندگی کررہی ہےـ (مولانا سید محمد امین القادری)
ماہ رمضان المبارک میں فرائض و واجبات کے ساتھ دورد شریف کی کثرت کریں (قاری محمد رضوان خان)
مالیگاؤں :'یکم مارچ 2022ء بروز جمعہ اسکول نمبر 14 گراؤنڈ مالیگاؤں، جشنِ ولادتِ سرکار غوثِ اعظم پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ و سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری 4 جامعات کے 118 طلباء و طالبات کا مشترکہ اجلاس دستار بندی و رداء پوشی......... پروگرام کا آغاز حضرت مولانا حافظ تجمل حسین ضیائی صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا بعدہ سرزمین ممبئی سے تشریف لائے مبلغ سنی دعوت اسلامی عالی جناب الحاج قاری راشد رضوی صاحب نے اپنی مترنم و دلکش آواز میں نعتوں کا نذرانہ پیش پیش کیا نعت رسول کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن عالی جناب حضرت مولانا خالد رضوی صاحب نے اصلاحی خطاب کیا اس کے بعد عالمی شہرت یافتہ نعت خواں بلبلِ باغ مدینہ الحاج قاری رضوان خان صاحب نے نعت رسول مقبول ﷺ کے محفل میں روحانی سماں بندھا دوران نعت آپ نے حاضرین کو دورد پاک کی کثرت کرنے اور ماہ رمضان المبارک میں کثرت سے نمازوں کے ساتھ تلاوت کلام پاک و ذکر و اذکار کرنے کی تلقین کی قاری صاحب کے بعد آل رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) نے سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی شہر میں جاری دینی، تبلیغی، سماجی،فلاحی،تعلیمی،طبی اور تعمیری خدمات اجمالی جائزہ پیش کیا اور کہا کہ تحریک سنی دعوت اسلامی اپنے قائد حضرت مولانا شاکر علی نوری صاحب کی سرپرستی میں ملک و بیرون ملک میں امت کی ہر محاذ پر نمائندگی کررہی ہے. آپ کے بعد اسیٹج پر موجود سادات کرام، مشائخین عظام،علمائے کرام اور مبلغین اسلام و امیر سنی دعوت اسلامی حضرت علامہ و مولانا شاکر علی نوری صاحب قبلہ* کے ہاتھوں امسال الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم، جامعہ آلِ رسول سے فراغت حاصل کرنے والے خوش نصیب طلباء کی کو دستارِ حفظ، عالمیت، و قرآت سے سرفراز کیا گیا جبکہ طالبات جامعہ خدیجۃُ الکبریٰ و جامعہ عائشہ صدیقہ کی کو عالمات و مبلغات کے ذریعہ ردائے فراغت عطاء کی گئی پروگرام میں مقرر خصوصی کی حیثیت سے مدعو عطائے مفتئ اعظم، داعئ کبیر حضرت علّامہ حافظ و قاری محمد شاکر علی نوری صاحب قبلہ (امیر سنی دعوت اسلامی ممبئی) نے "موجودہ دور کے مسائل اور اس کا حل" عنوان سے فکر انگیز خطاب کیا اپنے ملفوظات حسنہ میں حضرت داعئ کبیر نے قرآن پاک و احادیث مبارکہ کے حوالہ سے بیش بہا حوالے پیش کئے شرکاء کو معاشی، اور تعلیمی طور پر مستحکم بننے کا نسخہ عطاء کئے حضرت داعئ کبیر نے کہا کہ آج زہد و تقوی کا مطلب غربت و افلاس کی زندگی کو سمجھا جاتا ہے کہ جبکہ غربت سے انسان کو ذلت اور رسوائی حاصل ہوتی ہے زہد تقوی کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کی نعمتوں پر شکر ادا کرتے ہوئے عاجزی و انکساری کے ساتھ زندگی گذاری جائے غربت سے نکل کر مستحکم معاشی زندگی گذاری جائے اور معاشی طور پر پسماندہ افراد کو کاروبار اور تعلیم میں آگے لایا جائے انشاء اللہ ہم سرخرو ہونگے جلسۂ دستارِ بندی و رداء پوشی میں مقامی مشائخین عظام، سادات کرام،علمائے کرام، عمائدین شہر کے علاوہ خاندیش کے الگ الگ حصوں سے سنی دعوت اسلامی کے نگراں حضرات، مبلغین اور معاونین کثیر تعداد میں شریک تھے جبکہ اسکول نمبر 14 گراؤنڈ برادران اسلام و جے اے ٹی ہائی اسکول کا گراونڈ خواتین اسلام سے پُر ہوکر اپنی تنگ دامنی کی شکایت کررہا تھاـ
پروگرام کی تیاری میں الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم،جامعہ آل رسول،جامعہ خدیجۃُ الکبریٰ،جامعہ عائشہ صدیقہ کے اساتذۂ کرام، مفتیان کرام حفاظ کرام و عالمات مبلغات، کے ساتھ سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے تمام شعبہ جات سے وابستہ اراکین معاونین مخلصین، محبین نے اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ـ
رپورٹ : سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں