src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مظفر پور شیلٹر ہوم جنسی ہراسانی معاملہ:حکومت بہار کو 'ایکشن رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 23 مارچ، 2022

مظفر پور شیلٹر ہوم جنسی ہراسانی معاملہ:حکومت بہار کو 'ایکشن رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت

 



مظفر پور شیلٹر ہوم جنسی ہراسانی معاملہ:حکومت بہار کو 'ایکشن رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت




 نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو بہار حکومت کو مظفر پور شیلٹر ہوم جنسی ہراسانی معاملے میں کارروائی کی رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی والی بنچ نے ریاستی حکومت کو 16 زیر التوا مقدمات میں قصوروار سرکاری اہلکاروں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے علاوہ مقدمات کی صورتحال پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔
بنچ نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ذریعہ قصوروار افسران کے خلاف تادیبی کارروائی اور معاملے میں شامل این جی او کو سیاہ فہرست میں ڈالنے کی سفارشات کے مطابق کاروائی کے بارے میں معلومات دینے کو کہا۔

عدالت عظمیٰ نے ریاستی حکومت کو یہ ہدایات صحافی نویدیتا جھا کی ایک عرضی کی سماعت کے دوران دیں۔ انہوں نے اس معاملے کی میڈیا رپورٹنگ پر پٹنہ ہائی کورٹ کی طرف سے لگائی گئی وسیع پیمانے پر پابندی کو چیلنج کیا تھا۔

بہار کے مظفر پور میں ایک این جی او کے ذریعہ چلائے جانے والے شیلٹر ہوم میں 30 سے ​​زیادہ لڑکیوں کے ساتھ مبینہ عصمت دری اور جنسی زیادتی کا سنسنی خیز معاملہ ایک آڈٹ رپورٹ کے بعد سامنے آیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages