src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> استاد نے اڑائیں مقدس رشتے کی دھجیاں , استاد نے چھٹی جماعت کی طالبہ کو برہنہ کرکے عصمت دری کی ناکام کوشش کی ، - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 15 مارچ، 2022

استاد نے اڑائیں مقدس رشتے کی دھجیاں , استاد نے چھٹی جماعت کی طالبہ کو برہنہ کرکے عصمت دری کی ناکام کوشش کی ،

 


استاد نے اڑائیں مقدس رشتے کی دھجیاں 


  استاد نے چھٹی جماعت کی طالبہ کو برہنہ کرکے عصمت دری کی ناکام کوشش کی ،  



 استاد کا ذکر آتے ہی آنکھوں کے سامنے ایک معتبر ہستی کا عکس سامنے آتا ہے . استاد جو کہ نونہلان چمن کی آبیاری کرکے اسے اچھے برے کی تمیز سکھاتے ہیں . ادب اور اخلاق کے جوہروں سے آراستہ کرکے اسے ایک انسان بناتے ہیں اگر یہی استاد اپنے طلبہ کی عصمت کو داغدار کردے تو اس سے شرمناک بات اور کیا ہوگی . ایسی ہی ایک واردات طشت از بام ہوئی ہے . جسے سنکر انکھوں نے بھی خون کے آنسو بہادیئے . 

   آس ضمن میں گاؤں کے سابق سرپنچ سریندر سنگھ نے بتایا کہ ہمارے گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول میں کام کرنے والے سوشل اسٹڈیز (ایس ایس) کے استاد پون نے چھٹی جماعت کی دو لڑکیوں کو لیب میں بلایا۔


  پھر ایک لڑکی کو باہر بھیج کر دوسری لڑکی کے کپڑے اتروا کر عصمت دری کی کوشش کی۔  انہوں نے کہا کہ پرنسپل سے شکایت کرنے کے بعد بھی کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ جس کے بعد     اسکول کو تالہ لگا کر پولیس کو اطلاع دی گئی۔  اس شرمناک واردات نے استاد جیسے معزز اور مقدس پیشے کو داغدار کردیا ہے . 


متاثرہ نابالغ طلبہ نے دو دن کے بعد گھر والوں کو اپنے ساتھ ہوئی اس جنسی زیادتی کے بارے میں آگاہ کیا , دو دن تک پرنسپل کی طرف سے کوئی کاروائی نہ کرنے پر مشتعل گاؤں والوں نے اسکول کو تالا لگا دیا اور ہنگامہ کھڑا کردیا۔ یہ سارا واقعہ 10 مارچ کا بتایا جا رہا ہے۔ 


  اسکول کو تالے لگانے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او اور پھر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اسکول پہنچے۔  کافی دیر تک اسکول میں عہدیداروں اور گاؤں والوں کی میٹنگ ہوتی رہی جس میں کافی ہنگامہ ہوا۔  گاؤں والوں نے ملزم استاد کو برطرف کرکے پرنسپل کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔


  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رام اوتار شرما نے ملزم استاد کے خلاف کاروائی کی اور پرنسپل کے خلاف وارننگ لیٹر لکھنے کی یقین دہانی کرائی۔  اس کے ساتھ ہی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اسکول میں ایسے واقعات کو روکنے اور شکایات کے اندراج کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔  جس کے بعد گاؤں والوں نے تالا کھول دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages