ہریانہ میں دلخراش سڑک حادثے میں، تین افراد ہلاک ۔
پانی پت : پانی پت سڑک حادثہ میں تین عقیدت مندوں کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ چلکانہ کھٹو دھام میں بابا کھٹو شیام کے درشن کر کے عقیدت مند واپس لوٹ رہے تھے۔ تمام عقیدت مند ایکو کار میں تھے۔ راستے میں ٹریکٹر نے ایکو کار کو ٹکر مار دی۔ واضح رہے کہ یہ ٹکڑ اس قدر خطرناک تھی کہ کار میں سوار تینوں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
بتا دیں کہ پانی پت سمالکھا میں کھٹو کے شیام بابا کا چلکانہ دھام ہے۔ پھاگن کی ایکادشی کے دن، بربریک نے شیش دان دیا تھا ۔ اس دن کی خاص اہمیت ہے۔
اس موقع پر یہاں پھاگن میں ایک خصوصی میلے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ شیام جھنڈے لے کر دھام میں جاتے ہیں۔ وہاں سے عقیدت مند بھی واپس لوٹ رہے تھے۔ یہ عقیدت مند وہاں سے لوٹ رہے تھے تبھی احر-اسرانہ روڈ پر یہ دلخراش حادثہ پیش آیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں