بچت کیلئے یکم اپریل سے قبل گاڑی کا بیمہ کرائیں: پالیسی بازار ڈاٹ کام
نئی دہلی،15 مارچ : انڈین انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا(آئی آر ڈی اے آئی) اور وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ نے نئے مالی سال 2022-23 سے وہیکل انشورنس کی تھرڈ پارٹی پریمیئم شرحوں میں ترمیم کرنے کیلئے ڈرافٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے عالمی وبا کووڈ کی وجہ سے شرحوں میں مجوزہ تبدیلی دو سال سے زیر التوا تھیں ترمیم شدہ شرحوں کے مطابق 1000 کیوبک صلاحیت (سی سی) کی نجی کاروں پر یہ 2094 روپے ہوگی۔ اسی طرح 1000 سی سی سے 1500 سی سی کی نجی کاروں پر 3416 روپے کا پریمیئم ادا کرنا ہوگا جبکہ 1500 سے زیادہ صلاحیت والی نجی کاروں پر 7879 روپے کا بھگتان کرنا پڑے گا۔ 150 سی سی سے اوپر اور 350 سی سی سے کم صلاحیت کے ٹو وہیلر وہیکلوں پر پریمئم 1366 روپے اور 350 سی سی سے زیادہ کے ٹو وہیلر پر ترمیم شدہ پریمئم 2804 روپے ہوگا۔
پبلک مال ڈھلائی والے کمرشیل وہیکل زمرہ میں پریمئم وہیکل کے کل لوڈ کی بنیاد پر 16049 روپے سے 44242 روپے کے بیچ ہوگا۔ نجی وہیکلوں پر شرحیں 8510 روپے سے لیکر 25038 روپے تک ہونگی۔
پالیسی بازار ڈاٹ کام کے ہیڈ موٹر رینوویل اشونی دوبے نے شرحوں میں ترمیم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا” گذشتہ دو مالی برسوں کے دوران تھرڈ۔ پارٹی کے وہیکل شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی، اس لئے یہ اضافہ ناگزیرر تھا۔ کار، ٹو وہیلر سے لیکر سبھی زمروں میں شرحوں میں ترمیم کی گئی ہے۔ حالانکہ ارڈا سالانہ بنیاد پر پریمیئم میں تبدیلی کرتا ہے لیکن عالمی وبا کے دوران پالیسی ہولڈروں کو راحت دینے کیلئے گذشتہ دو برسوں 2020 اور 2021 میں اسے ملتوی رکھا گیا تھا۔
حالانکہ وبائی مرض میں شروعاتی کمی کے بعد تھرڈ پارٹی کے دعووں کی تعداد میں اضافہ کو دھیان میں رکھتے ہوئے ری انشورنس کمپنی جی آئی سی نے اس زمرہ میں لازمی اضافہ کی تجویز کی تھی، جسے مان لیا گیا ہے۔ اشونی دوبے کا کہنا ہے ”اس سے کمپریہینسیو اور تھرڈ پارٹی دونوں ہی زمروں کے وہیکل انشورنس میں اضافہ ہوگا، کیونکہ تھرڈ پارٹا کا بیمہ بھی جامع پالیسیوں کا ایک حصہ ہے۔ چونکہ قانوناً تھرڈ پارٹی کا بیمہ لازمی ہے، اس لئے پریمیئم میں اضافہ کا اثر سبھی صارفین پر پڑے گا۔“
پریمیئم شرحوں میں اضافہ سے جو صارفین راحت چاہتے ہیں، وہ یکم اپریل کو نئی شرحوں کے عمل میں آنے سے پہلے اپنے اپنے وہیکلوں کا بیمہ کراکر فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
ڈرافٹ نوٹیفکیشن میں نجی الیکٹرک کاروں، الیکٹرک ٹو وہیلر، الیکٹرک سامان کی ڈھلائی میں لگے کمرشیل وہیکلوں اور الیکٹرک مسافر وہیکلوں کیلئے 15 فیصد چھوٹ کی تجویز کی گئی ہے۔ امید ہے کہ مجوزہ چھوٹ سے ماحولیات دوست وہیکلوں کے رجحان کو بڑھاوا ملے گا۔ نجی الیکٹرک کاروں کا پریمیئم اس کی کلو وواٹ صلاحیت کی بنیاد پر 1780 روپے سے 6712 روپے تک ہوگا۔ اسی طرح، ٹو وہیلر الیکٹرک وہیکلوں پر پریمئم کی شرحیں 457 روپے سے لیکر 2393 روپے کے درمیان ہونگی۔ ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلوں پر تھرڈ پارٹی وہیکل انشورنس پر بھی 7.5 فیصد کی چھوٹ ملے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں