src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ایک اپریل کو ہونے والے جلسۂ دستارِ بندی و رداء پوشی کے تعلق سے ذمّہ داران سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی میئر و کارپوریشن آفیسران سے ملاقات - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 29 مارچ، 2022

ایک اپریل کو ہونے والے جلسۂ دستارِ بندی و رداء پوشی کے تعلق سے ذمّہ داران سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی میئر و کارپوریشن آفیسران سے ملاقات




ایک اپریل کو ہونے والے جلسۂ دستارِ بندی و رداء پوشی کے تعلق سے ذمّہ داران سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی میئر و کارپوریشن آفیسران سے ملاقات




مالیگاؤں : یکم اپریل بروز جمعہ سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری 4 جامعات کے 118 طلباء و طالبات کا مشترکہ اجلاس دستار بندی و رداء پوشی کا پروگرام اسکول نمبر 14 گراؤنڈ مالیگاؤں میں منعقد ہونے جارہا ہے جس کی تمام تیاریاں جاری ہیں اسی کی ایک کڑی رہی کہ آج بروز پیر 28/مارچ شام 4 بجے سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے مقامی ذمّہ داران کا ایک وفد مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پہنچا جہاں پر مئیر طاہرہ شیخ رشید، سابق مئیر شیخ رشید، اسٹینڈنگ چئیرمین حاجی ظفر اللہ و ڈپٹی کمشنر نے وفد میں شامل ذمّہ داران کا  پرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے منتظمین کی جانب سے کی گئی گذارشات کو سنجیدگی سے لیا اور اسکول نمبر 14 گراؤنڈ و اطراف کے علاقوں کی فوری صاف صفائی و جراثیم کش دواؤں کے چھڑکاؤں کا حکم جاری کرتے ہوئے کارپوریشن صفائی وبھاگ کو جلد از جلد کام جاری کرنے کا پابند کیا اس پر موقع پر وفد میں شامل حافظ مقصود اشرف، جمیل احمد رضوی، نعیم نوری، قاری نور محمد رضوی،قاری عبدالسلام قادری و دیگر افراد نے مئیر طاہرہ شیخ، شیخ رشید صاحب، کارپوریٹر ظفر اللہ و دیگر آفیسران کا شکریہ ادا کیا-

رپورٹ : سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages