src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں: مفتی محمد اسمعیل قاسمی کی زیر سرپرستی میں ان کے دست مبارک سے ایک ساتھ 10 تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد عمل میں آیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 26 مارچ، 2022

مالیگاؤں: مفتی محمد اسمعیل قاسمی کی زیر سرپرستی میں ان کے دست مبارک سے ایک ساتھ 10 تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد عمل میں آیا

  


مالیگاؤں : مفتی محمد اسمعیل قاسمی کی زیر سرپرستی میں ان کے دست مبارک سے ایک ساتھ 10 تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد عمل میں آیا



 مالیگاؤں : وارڈ نمبر 14 محمد آباد خلیل ہائی اسکول سے لیکر مشرقی اقبال روڈ تک 40 لاکھ آمدار فنڈ سے آر۔سی۔ سی۔ نالہ۔ اور وارڈ کے ون مین کارپوریٹر و رکن نیوجن سمیتی امانت اللّٰہ پیر محمد صاحب کے نیوجن سمیتی کے فنڈ سے 1 کروڑ 45 لاکھ سے اہم مقامات پر تعمیری کاموں کا مشترکہ سنگ بنیاد بروز جمعہ 25 مارچ دوپہر میں 4 بجے شہر کے آمدار مفتی صاحب کے دست مبارک سے عمل میں آیا۔ مفتی صاحب کے 40 لاکھ آمدار فنڈ کے علاوہ کارپوریٹر امانت اللّٰہ صاحب کے کارپوریٹر فنڈ سے نہیں بلکہ ضلع نیوجن سمیتی کے فنڈ سے 1 کروڑ 45 لاکھ کے تعمیری کام   

  

محمد آباد خلیل ہائی اسکول سے لیکر ہارون حمال کے گھر تک ہاٹ مکس روڈ 50 لاکھ 

محمد آباد خلیل ہائی اسکول سے ہارون حمال کے گھر تک گٹر 20 لاکھ روپیے محمد آباد جمیل ملا کے گھر سے ستار پہلوان کرانہ تک گٹر 20 لاکھ روپیے محمد آباد سروے نمبر 142/3 ہارون حمال کے گھر کے پاس دوگلیوں میں کانکریٹ روڈ 10 لاکھ روپیے سردار نگر سراج مقادم کے گھر سے نذیرہ ایکسرے تک گٹر 15 لاکھ روپیے ۔نہال سیٹھ بیلو برڈ کے گھر سے ممتاز چوک تک ہاٹ مکس روڈ 20 لاکھ روپیے ،وارڈ نمبر 4 سروے نمبر 116 انور بھیونڈی والے کارخانے سے سلاٹر ہاؤس تک ہاٹ مکس روڈ اور گٹر 20 لاکھ روپیے 


ان تمام کاموں کو پیپر ورک پیپر پرو سیجر ناسک سے ممبئی تک سینکڑوں مرتبہ آمدورفت کرتے ہوئے جدوجہد اور کوشش کرنے والے مفتی صاحب کے مشیر خاص عتیق سر پاٹودہ والے اور ساتھ میں امانت اللّٰہ صاحب دن رات ایک کئے جہاں مفتی صاحب کی ضرورت پڑھی وہاں بروقت نمائندگی کرتے رہے تب جاکر یہ تمام کام سمیت محمد آباد کے مسائل آج زمین پر آرہے ہیں۔ ورنہ ایسے لوگ بھی محمد آباد میں آئے اور سال بھر لکڑی کا لڈو دیتے دیتے اصلی لڈو کھالئے اور ہاتھ اٹھا لئے لیکن کہتے ہے نا کہ 


" ہر رنگ کے آئینگے اور آخری میں ہم ہی کام زمین پر لائینگے " 

ان تمام کاموں میں روز اول سے جدوجہد و کوشش کرنے والوں میں کارپوریٹر رکن نیوجن سمیتی امانت اللّٰہ صاحب ، عتیق سر صاحب سے مسلسل رابطہ رکھنے والے سابق کارپوریٹر ببلو قریشی صاحب، و اہلیانِ محمد آباد، ذمے داران ، و نوجوانان بھی جڑے رہے۔


اغراض و مقاصد کے بعد پروگرام کی جھلکیاں

اس پروگرام کی صدارت رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل قاسمی صاحب نے کی۔


 مہمانان خصوصی 

کارپوریٹر امانت اللّٰہ صاحب، حشمت اللّٰہ للو سیٹھ، عتیق سر صاحب ، ببلو قریشی صاحب ، عتیق میاں جی، حاجی فیاض انمول صاحب، تانے ماما، آمین اڈے والے، اجئے مقادم، حاضرین میں امان اللّٰہ گروپ ، ببلو قریشی گروپ ، عاقب امانت اللّٰہ گروپ ، ستارہ ہند فیضان رجو گروپ ، و اہلیانِ گولڈن نگر، نوجوانان محمد آباد شریک تھے۔ مفتی صاحب و کارپوریٹر امانت اللّٰہ صاحب نے مختصر میں اپنے ہی لوگوں کی سیاست کو نچوڑ کررکھ دیا اور کس نے کیا کیا؟ یہ حاضرین کو بتایا. نظامت کے فرائض آصف بنداس نے انجام دیئے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages