src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> یوم خواتین - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 8 مارچ، 2022

یوم خواتین


 یوم خواتین 


مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب
مجلس رکن اسمبلی مالیگاؤں شہر


8 مارچ کو پوری دنیا میں خواتین کے نام سے منایا جانے والا یہ دن سماج و معاشرے میں خواتین کے مقام و مرتبہ و یکساں حقوق کی نسبت سے منایا جاتا ہے دینِ اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جس نے  خواتین کو ان کے شایان شان  مقام و مرتبہ عطاء کیا ہے وہ کسی دوسرے مذہب میں نہیں ہے ۔ اسلام ہی واحد مذہب ہے جو خواتین کے بنیادی حقوق کا ترجمان ہے ۔ اس وقت پوری دنیا میں خواتین ظلم، تشدد اور ہوس کا شکار ہیں ۔ بڑی بڑی حکومتیں زبانی جمع خرچ کررہی ہیں لیکن ٹھوس و بنیادی قانون جو خواتین کا بنیادی حق ہیں فراہم کرنے سے قاصر ہیں ۔ خود کو ترقی یافتہ  کہنے والے ممالک میں بھی خواتین کو محض دل بہلانے کی چیز سمجھا جاتا ہے ۔ وطن عزیز ہندوستان میں بھی بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ زور و شور سے دیا گیا مگر اس کے برعکس تعلیم کے نام پر مذہبی رنگ دیکر خواتین سے بنیادی حقوق چھینے جارہے ہیں تو دوسری طرف ملک میں جا بجا عصمت کے لٹیرے ظلم و بربریت کا ننگا ناچ کھیل رہے ہیں ۔ اور حقوق نسواں کے علمبردار خاموش تماشائی بنے ہیں ۔ خواتین کو سماج و معاشرے میں بہتر مقام و مرتبہ دینا ہی یوم خواتین کا اصل پیغام ہوگا ۔ ہمارا یہ پیغام ہے کہ خواتین کو ان کے  بنیادی حقوق دلانے کیلئے مذہب اسلام کی تعلیمات کو نافذ کرنا دنیا کی اہم ترین ضرورت ہے جس کیلئے ملک سمیت دنیا بھر میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں ۔

*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages