خواتین کی حفاظت بی جے پی حکومت کی اولین ترجیح: انوراگ
حمیر پور، 08 مارچ: اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ خواتین کی حفاظت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کی ترجیحات میں ہمیشہ سے سر فہرست رہی ہے منگل کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر یہاں’ مہیلا سُررکشا کوچ پروگرام کا افتتاح کیا اس موقع پر اپنے خطاب میں مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ پورے سماج کا مفاد اور مستقبل صرف خواتین کی حفاظت سے ہی نہیں بلکہ پورے سماج سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا اندازہ اس معاشرے کی خواتین کی ترقی سے لگایا جا سکتا ہے۔
مسٹر ٹھاکر نے کہا،’سماجی زندگی ہو یا عالمی اسٹیج خواتین نے ہمیشہ اپنے کردار کو ذمہ داری سے ادا کیا ہے۔ خواتین کے عالمی دن کا موقع ہمارے سامنے ہے، یہ دن خواتین کی قابلیت، صلاحیت اور وفاداری کو عزت دینے اور ان کے کام کے تئیں شکر گذار ہونے کا دن ہے‘۔
ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پریم کمار دھومل، پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سنجے کنڈو، ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کی کپتان رانی رامپال، ٹوکیو اولمپک کی سلور میڈلسٹ میرا بائی چانو اور مشہور اداکارہ یامی گوتم بھی اس تقریب میں موجود تھیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں