src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اسمبلی انتخابات ووٹوں کی گنتی:سپریم کورٹ کی ہری جھنڈی،وی وی پیٹ پر بعد میں سماعت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 8 مارچ، 2022

اسمبلی انتخابات ووٹوں کی گنتی:سپریم کورٹ کی ہری جھنڈی،وی وی پیٹ پر بعد میں سماعت


اسمبلی انتخابات ووٹوں کی گنتی:سپریم کورٹ کی ہری جھنڈی،وی وی پیٹ پر بعد میں سماعت




نئی دہلی،8 مارچ : سپریم کورٹ نے منگل کو الیکشن کمیشن کی دلیلیں سننے کے بعد پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو طے وقت پر کرنے کو ہری جھنڈی دکھا دی۔

چیف جسٹس این وی رمن کی صدارت والی سہ رکنی بینچ نے آج اس سے پہلے سینئر کویل میناکشی اروڑا کے خصوصی ذکر کے دوران راکیش کمار کی عرضی کو بدھ کےلئے فہرست بند کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت کے وقت الیکشن کمیزن کو موجود رہنے کی ہدایت دی تھی۔

حالانکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سینئر وکیل منندر سنگھ کے ذریعہ کئے گئے ذکر پر بینچ نے منگل کو ہی معاملے کی سماعت کی اور کہا کہ عرضی ووٹوں کی گنتی کے آخری وقت میں دائر کئے جانے کی وجہ سے بدھ کو سماعت نہیں کی جا سکتی۔ ووٹوں کی گنتی طے شدہ پروگرام کے مطابق طے وقت پر ہوگی۔

مسٹر سنگھ نے اپنی جانب سے بینچ کے سامنے کہا کہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے بعد 10 مارچ کو ووٹوں کی گنتی کےلئے متعلقہ افسروں کو عدالتی حکم کے پیش نظر ٹریننگ دی گئی ہے۔ افسروں کووی وی پیٹ کی ووٹوں کی پرچیوں کی تصدیق کے سلسلے میں ہائی کورٹ کے 2019 کے فیصلے پر عمل کرنے کےلئے پہلےہی ضروری معلومات دے دی گئی ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages