۱۲ نومبر معاملہ: مستقیم ڈگنیٹی کی وکلاء اور محروسین کے اہل خانہ سے ملاقات، مستقبل کے لائحہ عمل پر گفتگو
رمضان سے قبل دیگر محروسین کی رہائی کے لیے ہم پوری طاقت سے کوشش کررہے ہیں-
مالیگاؤں : ۱۲ نومبر تشدد معاملہ میں گرفتار دیگر افراد کی رہائی رمضان سے پہلے ہوسکے اس کے لیے ہم پوری طاقت سے جدوجہد کررہے ہیں- میری ضمانت کے فیصلے سے دیگر ملزمین کو بھی ضمانت حاصل کرنے میں آسانی ہوگی- اسطرح کا بیان جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری مستقیم ڈگنیٹی نے دیا- ۱۲ نومبر معاملہ میں وکلاء سے بات چیت کرنے اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے مستقیم ڈگنیٹی آج مقامی عدالت میں موجود تھے- وہاں انھوں نے ایڈوکیٹ توصیف سلیم، ایڈوکیٹ فاروق میمن سمیت کئی وکلاء سے مستقبل کے لائحہ عمل کے تعلق سے مشورہ کیا- انھوں نے محروسین کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور قانونی کاروائیوں کے تعلق سے رہنمائی فرمائی-
مستقیم ڈگنیٹی نے تفصیل دی کہ ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان، ایڈوکیٹ فاروق میمن اور ایڈوکیٹ خلیل انصاری کے توسط سے آج کل 41 ملزمین کی ضمانت کی عرضی داخل کی گئی ہے- ہماری کوشش یہی ہے کہ رمضان سے قبل تمام بے قصور افراد کی رہائی ہوجائے- شہریان سے درخواست ہیکہ وہ بقیہ ملزمین کی رہائی کےلیے دعا کریں-
مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ میری ضمانت کے فیصلے کی بنیاد پر دیگر بے قصور افراد کی رہائی کا راستہ ہموار ہوگا- ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان کی قیادت میں وکلاء کی ٹیم جو محنت کررہی ہے اسکے مثبت نتائج ہمیں جلد دیکھنے کو ملیں گے-

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں