src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مہاراشٹر میں پاورلوم سبسڈی پر تیز ہوتی سیاست کو لگا بریک - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 14 مارچ، 2022

مہاراشٹر میں پاورلوم سبسڈی پر تیز ہوتی سیاست کو لگا بریک


 مہاراشٹر میں پاورلوم سبسڈی پر تیز ہوتی سیاست کو لگا بریک

  
 سبسڈی جاری رہے گی۔ پاورلوم مالکان اپنے کارخانے جاری رکھیں اور افواہوں پر دھیان نہ دیں : شعیب گڈو 



بھیونڈی (مہاراشٹر نامہ ڈیسک) گذشتہ دنوں سے مہاراشٹر میں پاور لوم سبسڈی کو لے کر تناؤ کا ماحول پیدا ہوگیا تھا . بڑھے ہوئے بجلی بلوں نے جہاں بنکروں کی نیند حرام کردی تھی وہیں اس معاملے کو لے کر سیاسی  بازار گرم ہوگیا تھا . دلی سے گلی تک ہر سیاسی پارٹی اس مدعے پر سیاسی روٹیاں سینکنا چاہتی تھیں.  پاور لوم سبسڈی ختم کردی گئی ہیں اس طرح کاخوف پیدا کرکے سیاسی ماحول گرمایا گیا تھا. ویسے یہی رواج ہے کہ اگر کوئی کہہ دیں کہ کوا کان لے گیا تو کان چیک کرنے کی بجائے کوا کے پیچھے دوڑتے ہیں . لہذا اس مدعے پر گرم ہوتی سیاست کو دیکھ کر بھیونڈی شہر  راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر شعیب گڈو ، ڈپٹی میئر عمران ولی محمد ، کارپوریٹر ارشد انصاری ، وزیر داخلہ  جتیندر  اوہاڑ کی قیادت میں وزیر توانائی نتن راؤت ، ٹیکسٹائیل کے وزیر اسلم شیخ  کے ساتھ ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار اور آبی وسائل کے وزیر مسٹر جینت پاٹل  سےقانون ساز اسمبلی میں ملاقات کی اور انہیں پاورلوم  سبسڈی کے تعلق سے بنکروں میں پھیلی تشویش کے بارے میں آگاہ کیا۔



     اجیت دادا پوار نے بتایا کہ ایم ایس ای ڈی سی ایل کی برقی سپلائی کے لیے رقم کی عدم دستیابی کی وجہ سے مذکورہ رقم پاورلوم کے بل میں منسلک کی گئی تھی جس کی وجہ سے بجلی کے بل بڑھ کر آرہے تھے ۔  جلد ہی بڑھے ہوئے بل ختم کر دیے جائیں گے پاورلوم مالکان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔  پاورلوم سبسڈی جاری رہے گی۔ اس ضمن میں جب مہاراشٹر نامہ 24 نے این سی پی کے ضلعی صدر شعیب گڈو سے بات تو موصوف نے تمام کوائف کا خلاصہ کیا اور اس تعلق سے پھیلی غلط فہمی کو دور کیا. شعیب گڈو نے مہاراشٹر نامہ 24 کے توسط سے بنکروں سے اپیل کی کہ پاور لوم کارخانے جاری رکھیں .  افواہوں پر دھیان نہ دیں . سبسڈی جاری رہے گی .  



  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages