صنعت کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو عوام کی روزی روٹی کے بارے میں بولنے کا حق نہیں: شان ہند
مالیگاؤں : امام احمد رضا روڈ پر اے ٹی ٹی ہائی اسکول جے اے ٹی گرلس ہائی اسکول ۔ پیراڈائیز اسکول اور میونسپل پرائمری اسکول کے علاوہ شہر کے جنوبی علاقے سے شمالی حصے کیجانب اور بس اسٹینڈ کی طرف جانے والی ایک اہم شاہراہ ہے- ان سب کے باوجود کچھ دکاندار اپنی دکان کی حد سے باہر اتنا زیادہ روڈ پر اپنا سامان پھیلاتے کے اب تو بار بار ٹریفک جام ہوجاتا ہے- بچے اسکول وقت پر نہیں پہنچ پاتے- عصمت مآب مائیں، بہنیں اور بچیوں کیلئے چلنا دشوار ہوگیا ہے-
اقتدار پر بیٹھے لوگ الیکشن سے پہلے ناجائز قبضہ جات کو ختم کرنے کی بات کرکے عوام سے ووٹ لیکر اقتدار پر قبضہ تو کرلئے، مگر شہر کو شتر بے مہار کی طرح چھوڑ دیا گیا-
ایک دو زخم نہیں جسم ہے سارا چھلنی کے مصداق کس کس پریشانی اور تکلیف کا ذکر کیا جائے جو برسراقتدار کی نہ اہلی، تساہلی، بے ایمانی اور بدعنوانی کے سبب شہر جھیل رہا ہے-
ابھی گذشتہ ہفتے جنتادل سیکولر نے عوامی تکلیف کے پیش نظر اتی کرمن کے خلاف میمورنڈم دیا مگر حسب روایت بر سراقتدار کیجانب سے کوئی کاروائی نا ہونے پرکل احتجاج درج کروایا- تب کہیں جاکر اتی کرمن صاف کرنے کی کاروائی شروع ہوئی- امام احمد رضا روڈ کی کشادگی ہونے پر اسکول کے بچوں نے راحت کی سانس لی-
مگر یہ کیا جن کی ذمہ داری تھی غیر قانونی قبضہ جات ختم کرنے کی ان کی ہی جانب سے مخالفت؟ معاون مئیر کی جانب سے لوگوں کی روزی روٹی کا سوال اٹھایا جارہا ہے-
ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ جب پاورلوم سے 35 فیصد لوگوں کے بہرے ہونے کا جھوٹا الزام لگا کر صنعت دشمنی کی بات کی گئی اس وقت لوگوں کی روزی روٹی کی یاد کیوں نہیں آئی؟ شہر دشمن اور صنعت دشمن فیصلے کرکے ہزاروں لوگوں کی تکلیف کونظر انداز کرکے کچھ لوگوں کی ہمدردی بٹورنے کی کوشش کر نے سے شہر آپ کو پارسا نہیں سمجھے گا-
وقت آرہا ہے احتساب کا اور شہریان آپ کے کالے کارناموں کا حساب لینے کے لیے تیار ہیں- اسطرح کا بیان جنتادل سیکولر کی صدر شان ہند نہال احمد کی جانب سے دیا گیا ہے-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں