جمعیتہ علماء مدنی روڈ، جلدی امراض کا میڈیکل کیمپ کامیابی سے ہمکنار
مالیگاؤں : صدر جمعیتہ علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی ایماء پر مورخہ9مارچ 2022 بروز بدھ صبح دس بجے جمعیتہ علماء مدنی روڈ کے زیر اہتمام جلدی امراض کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس میڈیکل کیمپ سے تین سو سے زائد مریضوں نے استعفادہ کیا۔ صدرِ جمعیتہ علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب اسمبلی اجلاس میں رہتے ہوئے سہیل ماسٹر سے فون پر رابطہ کیا اور میڈیکل کیمپ سے متعلق احوال طلب کیا ۔ میڈیکل کیمپ میں خواتین کی تعداد ریکارڈ ساز رہی۔ اس میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر شمیلہ،ڈاکٹر توحید،ڈاکٹر سراج نزد لبیک ہوٹل،سمیت ہیلتھ سینٹر نیما 1 سے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر الکا بھاؤسار، ڈاکٹر شگفتہ، یاسمین میڈم، جی این مورے، نازمین، آرتی میڈم، خالدہ، یاسمین سید، سیدہ، فاطمہ، شاہدہ، رضوانہ، سوگندہ، رتنا، نے شرکت کی ۔ افتتاحی تقریب میں جمعیتہ علماء مدنی روڈ کے جنرل سیکریٹری الحاج عبدالمالک سیٹھ بکرا، الحاج خازن انیس فہمی، مولانا امتیاز اقبال، اسحاق چودھری، مولانا عبدامتین، عمر فاروق الخدمت ،سہیل ماسٹر، اعجاز M.I.C، رضوان سیوک، تحسین اشرف، رضی انور، شفیق بلڈر، شبیر امیتابھ، شبیر مقادم، بلال احمد، شریک تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں