src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> تنزانیہ میں سڑک حادثے میں 22 افراد ہلاک، 38 زخمی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 19 مارچ، 2022

تنزانیہ میں سڑک حادثے میں 22 افراد ہلاک، 38 زخمی

 


تنزانیہ میں سڑک حادثے میں 22 افراد ہلاک، 38 زخمی



   دارالسلام ، 19 مارچ : تنزانیہ کے شمال مشرقی علاقے موروگورو میں ٹرک اور بس کے تصادم میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولس نے ہفتہ کو یہ معلومات دی۔

موروگورو کے علاقائی پولیس کمانڈر فورٹوناتاس مسیلیمو نے بتایا کہ حادثہ جمعہ کی شام تقریباً ساڑھے چار بجے میلیلا کبونی گاؤں میں پیش آیا، جب ٹرک ڈرائیور نے ایک موٹر سائیکل کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی اور سامنے سے آنے والی ایک مسافر بس سے ٹکرا گیا۔ اس خوفناک تصادم میں دونوں گاڑیوں میں سوار تقریباً 13 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ نو افراد موروگورو کے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔ جبکہ دیگر 38 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
ایک پولیس اہلکار کے مطابق ٹرک تجارتی دارالحکومت دارالسلام سے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو جا رہا تھا جب کہ بس مبییاشہر سے ٹانگا شہر کی طرف جا رہی تھی۔

دریں اثناء صدر سامعہ حسن نے آج سوگوار خاندانوں کے نام ایک تعزیتی پیغام بھیجا، جس میں کہا گیا کہ حادثے میں بے گناہ شہری مارے گئے۔

صدارتی ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے ایک بیان کے مطابق صدر حسن نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے مزید سخت قوانین بنائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages