src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بی جے پی کی 'بی ٹیم' کا کلنک مٹانے کے لئے ہم 'کانگریس این سی پی ' کے ساتھ گٹھ بندھن کو تیار ہے : امتیاز جلیل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 19 مارچ، 2022

بی جے پی کی 'بی ٹیم' کا کلنک مٹانے کے لئے ہم 'کانگریس این سی پی ' کے ساتھ گٹھ بندھن کو تیار ہے : امتیاز جلیل

     
بی جے پی کی 'بی ٹیم' کا کلنک مٹانے کے لئے ہم کانگریس این سی پی کے ساتھ گٹھ بندھن کو تیار ہے : امتیاز جلیل



امتیاز جلیل کی تجویز پر بھڑکی شیوشینا ,تین پارٹیوں کی حکومت میں چوتھا کوئی نہیں آئے گا۔
 


 ممبئی: شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کی اس تجویز کی کھل کر مخالفت کی ہے، جس میں جلیل نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی بی جے پی کی کوئی 'بی ٹیم' نہیں ہے اور این سی پی-کانگریس کے گٹھ بندھن میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔  اس پر سخت اعتراض کرتے ہوئے شیو سینا کے لیڈر سنجے راؤت نے پھر کہا، "بی جے پی اور ایم آئی ایم کے درمیان خفیہ گٹھ بندھن ہے، یہ دونوں ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم بی جے پی کی بی ٹیم ہے۔ ہم اے آئی ایم آئی ایم کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔ مہاراشٹر میں تین پارٹیوں کی حکومت ہے اور اس میں چوتھا کوئی نہیں آئے گا۔

 قبل ازیں   

 مجلس اتحادالمسلیمین کے ایم پی امتیاز جلیل نے این سی پی لیڈر اور مہاراشٹر حکومت کے کابینی وزیر راجیش ٹوپے سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی پارٹی این سی پی اور کانگریس کے ساتھ گٹھ بندھن کے لیے تیار ہے۔  انتخابات میں کانگریس اور این سی پی کے ووٹ کاٹنے کے معاملے پر امتیاز جلیل نے کہا کہ انہوں نے کانگریس اور این سی پی کو اتحاد کی تجویز دی ہے، تاکہ یہ واضح ہو جائے کہ کون کس کے ساتھ ہے۔


   امتیاز جلیل، جو مجلس اتحادالمسلیمین کی مہاراشٹر یونٹ کے سربراہ ہیں، نے جمعہ کی رات نامہ نگاروں کو بتایا کہ، "ایک بیماری کی وجہ سے میری والدہ کی  موت کے کچھ دن بعد وزیرٹوپے نے جمعہ کو مجھ سے ملاقات کی تھی، ۔ ہمیشہ یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہماری وجہ سے جیتتی ہے. (مسلم ووٹوں کی تقسیم کی وجہ سے) اس الزام کو غلط ثابت کرنے کے لیے میں نے ٹوپے کو تجویز پیش کی کہ ہم گٹھ بندھن کے لیے تیار ہیں۔


 تاہم، انہوں نے میری پیشکش کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔" اس معاملے میں سابق وزیر اعلی اور بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے ناگپور میں میڈیا سے بات کی، انہوں نے کہا کہ ہم  ایم آئی ایم  کی تجویز پر شیو سینا کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔ دیویندر فڑنویس نے کہا۔ شیو سینا اب "جناب شیو سینا" بن چکی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages